وزارت دفاع

بھارت - فرانس کی فوج کی ذیلی  کمیٹی کی 21 ویں میٹنگ نئی دہلی میں منعقدہوئی

Posted On: 18 OCT 2023 11:11AM by PIB Delhi

بھارت-فرانس  کی فوج کی ذیلی کمیٹی (ایم ایس سی) کی 21 ویں میٹنگ 16 اور 17 اکتوبر 2023 کو ایئر فورس اسٹیشن، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت ، بھارت کی طرف سے ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس میں اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ اسٹاف، (ملٹری کوآپریشن) ائیر وائس مارشل آشیش ووہرااور فرانس کی جانب سے جنرل آفیسر، جوائنٹ اسٹاف کے بین الاقوامی فوجی تعلقات میجر جنرل ایرک پیلٹیئر نے کی۔

بھارت-فرانس ایم ایس سی ایک فورم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے  ہیڈکوارٹر، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف اور فرانسیسی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر کے درمیان اسٹریٹجک اور آپریشنل سطحوں پر باقاعدہ بات چیت کی جاتی ہے۔

یہ میٹنگ   دوستانہ، گرمجوشی  پر مبنی  خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ بات چیت کے دوران  دو طرفہ دفاعی تعاون کے موجودہ میکانزم کے دائرہ کار  اور جاری دفاعی سرگرمیوں کو مستحکم بنانے کے تحت نئی پہل قدمیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)ZZUF.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع م ۔ع ن

(U: 10944)



(Release ID: 1968658) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil