وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی نے خصوصی مہم 3.0 کا دوسرا ہفتہ مکمل کیا،صفائی ستھرائی کی  331 مہم چلائی گئیں


اس ہفتے میں 14,444 فالتو فائلیں نمٹائی گئیں اس مہم کے آغاز سے اب تک  کل 44,565 مربع فٹ کام کی جگہ کی گنجائش پیدا کی گئی اور انہیں قابل استعمال بنایا گیا ہے

Posted On: 17 OCT 2023 10:27PM by PIB Delhi

براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ -سی بی ڈی ٹی  ،محکمہ انکم ٹیکس کے دفاتر کے اندر سووچھتا پر خصوصی مہم 3.0 چلا رہا ہے۔ یہ مہم 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہوئی اور 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔

خصوصی مہم 3.0 کا دوسرا ہفتہ اختتام پذیر ہو گیا ہے اور اہداف کے تمام پیمانوں  پر قابل ذکر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دوسرے ہفتے کے اختتام تک محکمہ نے صفائی ستھرائی سے متعلق کل 450 مہم چلائی ہیں جن میں سے 331 مہم دوسرے ہفتے میں ہی چلائی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ اس ہفتے میں 14,444 غیرضروری فائلوں کو نمٹا دیا گیا۔ اس مہم کے آغاز سے اب تک  کل 44,565 مربع فٹ کام کی جگہ کی گنجائش پیدا کی گئی اور انہیں قابل استعمال بنایا گیا ہے اس کے علاوہ مہم کے اس ہفتے میں 3249 عوامی شکایات اور 818 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹائی گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CBDTSplCampaign3.0Week2(1)1059PZTX.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CBDTSplCampaign3.0Week2(1)1060084O.png

محکمہ نے مختلف خطوں کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ  خصوصی مہم کے تحت اہداف حاصل کرنے کے لیے منفرد اور اختراعی طرز عمل  اور طور طریقے اختیار کریں۔ اس طرح کے دو طریقوں کو پہلے ہفتے میں ‘بہترین طور طریقوں’ کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا اور خصوصی مہم کے زیر التواء معاملات کے نمٹارے(ایس سی ڈی پی ایم) پورٹل کے لیے خصوصی مہم 2.0 کے دوران ان کے بارے میں  رپورٹ  پیش کی گئی تھی۔ دوسرے ہفتے میں بھی محکمے کی طرف سے دو بہترین طور طریقوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کی اطلاع دی گئی ہے۔

سب سے پہلے مختلف تقریبات، اجتماعی اجتماعات اور سماجی سرگرمیوں کا ایک مقام، جس میں 250 سے زیادہ  افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے،‘منڈپم پریکشا گریہہ’، آیکر بھون، بھوپال کی چھت پر تعمیر کیا گیا تھا، اس طرح جگہ کا موثر استعمال کیا گیا، اور ایک جگہ کی تخلیق کی گئی۔ محکمے کے لیے یہ ایک مستقل بنیادی ڈھانچے کا اثاثہ ہے ، جس کے سبب  محکمے کی تقریبات کے انعقاد اور اجتماعات کی میزبانی کے لیے بیرونی مقامات پر انحصار کم کر  ہوگیا ہے۔ دوم، این سی آر بی، جے پور کی عمارت کی خصوصی مہم 3.0 کے تحت تزئین کاری کی گئی ہے  اور زمین پر  پہلی اور تیسری منزل پر 910 مربع فٹ کے کل رقبے پر ‘ورٹیکل گارڈن’ لگا کر خوبصورتی فراہم کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CBDTSplCampaign3.0Week2(1)2105WA0U.png

(آیکر بھون، بھوپال میں منڈپم پریکشا گریہہ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CBDTSplCampaign3.0Week2(1)2155I09J.png

(‘عمودی باغ’ این سی آر بی، جے پور)

سی بی ڈی ٹی خصوصی مہم کے تحت اپنی کوششوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا فعال طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل، پرنسپل چیف کمشنر ریجنز کے علاقائی ہینڈلز اور نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز (این اے ڈی ٹی) کے ذریعے X (پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر دوسرے ہفتے میں 256 سے زیادہ ٹویٹس پوسٹ/دوبارہ پوسٹ کی گئی ہیں۔ سووچھتا مہم کے لیے بیداری کو فروغ دینے کے لیے اس مہم کو محکمہ کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع م ۔ع ن

(U:) 10941


(Release ID: 1968652)
Read this release in: English , Hindi