وزارات ثقافت
آئی جی این سی اے کی فلم‘لُکنگ فار چالان’ نے باوقار قومی فلم ایوارڈ حاصل کیا
Posted On:
17 OCT 2023 10:33PM by PIB Delhi
اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کے ذریعہ تیار کردہ اور بپّا رے کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک دل کش فلم‘لُکنگ فار چالان’ نے‘بہترین تحقیقاتی فلم’ کے زمرے کے لیےقومی ایوارڈ حاصل کیا۔ آئی جی این سی اے کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی نے بپّا رے کے ساتھ نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔اس سال کی ‘بہترین تحقیقاتی فلم’ کے طور پر‘لُکنگ فار چالان’ کی یہ شاندار کامیابی ٹیم کی غیر متزلزل لگن اور باہمی تعاون کے جذبے کاواضح ثبوت ہے۔ اس باوقار انعام کے تحت سرٹیفکیٹ آف ایکسیلینس یعنی (بہترین کارکردگی سے متعلق ایک سرٹیفکیٹ)اور50,000 روپے نقد کاانعام دیاگیاہے۔
‘لُکنگ فارچالان’ فلم میں دنیا بھر میں پھیلی کیرالہ کے نیلمبور جنگلاتی ثقافت اور ورثے کے پیچیدہ طریقے کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ کیرالہ کے جنگلاتی علاقوں کی گہرے مالا مال ثقافتی ورثے کا نچوڑ پیش کرتی ہےاور یہ چولناکن برادری کی ان کہی داستانوں پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔
بپّا رے نے اس کے لئے تہہ دل سے شکریہ کا اظہار کیااور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ فلم کا سفر کسی اعزاز سے کم نہیں رہا۔ وہ اس بات میں پختہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ باوقارانعام دریافت نہ ہونے والی ان کہانیوں کوپیش کرنے کے ان کے جذبے کو مزید پروان چڑھائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم نے بجا طور پر یہ پہچان حاصل کی ہےاور اس حصولیابی پوری ٹیم کی غیر متزلزل لگن اور صبر کا ہی نتیجہ ہے۔
ایک سنیما شاہکار ہونے کے علاوہ،‘لُکنگ فارچالان’خلیج کو ختم کرنے، ثقافت کا جشن منانے اور تبدیلی کو پیدا کرنے کے لیے داستان گوئی کی صلاحیت کی ایک شاندارمثال ہے۔یہ نہ صرف فلم ساز کے لیے بلکہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی ایک تبدیلی کا سفر ہے جو فطرت کے ساتھ رغبت اور چولناکن کمیونٹی کی لچکداری کو دوبارہ دریافت کرتے ہیں۔اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس ان کہی داستانوں کو سامنے لانے کے لیے پرعزم ہے جنہیں مشترک کیا جائے گا۔آئی جی این سی اے کی انتھک کوششوں کی بدولت ،‘لُکنگ فار چالان’ جیسی فلم نے جو سنیما کا شاہکار ہےاپنی شناخت حاصل کی ہےاوردنیا بھر میں سامعین کے دلوں پر اپنی گہری چھاپ چھوڑی ہے۔
*************
ش ح۔ش م۔م ش
(U-10940)
(Release ID: 1968651)
Visitor Counter : 97