محنت اور روزگار کی وزارت
محنت اور روزگار کی وزارت کی طرف سے ’خصوصی مہم 3.0‘ کے نفاذ (02.10.2023 سے 14.10.2023) کے پہلے دو ہفتوں میں پیش رفت
Posted On:
17 OCT 2023 6:36PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے (15 سے 30 ستمبر 2023 تک) کے دوران طے شدہ مقاصد کے حصول کے لیے ایک غیر متزلزل عزم کے ساتھ، وزارت محنت اور روزگار نے اس سے منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں کے ساتھ مل کر عوامی شکایات، عوامی شکایات کی اپیلوں، ایم پی حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پی ایم او کے حوالہ جات اور قواعد/طریقہ کار وغیرہ کے سلسلے میں شناخت شدہ التوا کے ساتھ طبعی فائلوں کی ریکارڈنگ/ ویڈنگ کے کے لیے وسیع کوششیں شروع کی ہیں۔
نفاذ کے مرحلے کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران، 2 اکتوبر 2023 سے 14 اکتوبر 2023 تک، وزارت نے 45,284 عوامی شکایات میں سے 26,515، پی ایم او کے 288 حوالوں میں سے 217، 3,092 عوامی شکایات کی اپیلوں میں سے 1,893 کو نمٹا کر اور 5,37,099 فائلوں میں سے 2,02,935 کا جائزہ لے کر مقررہ اہداف کو پورا کرنے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ اس کے علاوہ 1,618 میں سے 1,498 جگہوں کو صاف کیا گیا ہے اور ہدف بنائی گئی 1,75,193 اسکوائر فٹ جگہ میں سے 1,37,543 اسکوائر فٹ جگہ خالی کر دی گئی ہے۔
وزارت محنت اور روزگار ’خصوصی مہم 3.0‘ کو نافذ کر رہی ہے جس میں ملک بھر میں اس کی تمام منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیمیں شامل ہیں۔ مہم 15 سے 30 ستمبر 2023 تک مختلف زمروں کے تحت اہداف کی شناخت کے لیے تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی۔ مہم کی بنیادی توجہ زیر التوا معاملات کو کم کرنے، جگہ کے استعمال کو بہتر بنانے اور کام کی جگہ کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے پر ہے۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 10931
(Release ID: 1968572)
Visitor Counter : 86