شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

اعداد و شمار اور پروگرام عمل  درآمد کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت 71 مقامات پر صفائی کی مہم مکمل کی

Posted On: 17 OCT 2023 6:20PM by PIB Delhi

اعداد وشمار اور پروگرام عمل درآمد وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے اپنی ذیلی تنظیموں اور اپنی خودمختار باڈی انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آئی) کے ہمراہ دوسرے ہفتے (9؍اکتوبر سے 14؍اکتوبر 2023) تک خصوصی مہم  کے تحت صفائی ابھیان جاری رکھا۔ اس ہفتے کے دوران ایم او ایس پی آئی  پرخصوصی توجہ  دی گئی اور فیلڈ تنظیموں اور ملک بھر میں عوامی مقامات پر صفائی کی مہم چلائی گئی۔ سرکاری دفاتر میں التوا میں پڑے معاملات کو نمٹایا گیا اور کام کی جگہوں کو بہتر بنانے پر کام ہوا۔

ایم او ایس پی آئی نے ملک بھر میں تقریباً 125 مقامات کو صفائی کی مہم کے لئے منتخب کیا تھا۔ مہم کے پہلے  15 دن میں 71 مقامات پر صفائی کی مہم مکمل کر لی گئی۔ مہم کے دوران وزارت نے دفاتر اور اسکولوں میں سوچھتا کا عہد دلایا ،  ریلیاں نکالیں، پودے لگائے، سوچھتا پینٹنگ مقابلے کرائے اور عوامی مقامات ، مندروں، تالابوں، پارکوں ، اسپتالوں وغیرہ پر صفائی مہم چلائی۔

ایم او ایس پی آئی نے مہم کے پہلے پندرہواڑے کے دوران ارکان اسمبلی کی جانب سے موصول ریفرنس معاملوں میں سے تقریباً 50 فیصد نمٹا دیئے۔ شکایات عامہ میں سے 7 فیصد کو نمٹایا گیا اور 79 فیصد اپیلوں کو نمٹایا گیا۔ اس کے علاوہ پہلے پندرہ دنوں میں نشان زد ای فائلز میں 100 فیصد فائلوں کو بند کیا گیا اور وزارت نے التوا میں پڑے معاملوں کو جلد از جلد نمٹانے کا عزم کیا ہے۔

وزارت کی جانب سے اس مدت کے دوران رکھے گئے نشانوں کو حاصل کرنے کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کے لئے ملازمین میں بے انتہا جوش و خروش پایا گیا ہے اور وزارت نے بھی سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا کے ذریعے سوچھتا کے لئے بھر پور تشہیر کی ہے ۔ وزارت کے باضابطہ سوشل میڈیا ہینڈلز پر 34ٹوئیٹ پوسٹ ایکس پر (جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا)، فیس بک پر 34 پوسٹ اور 34 پوسٹ انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئیں، جن کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1968570) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi