وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی میں خصوصی مہم 3.0زور شور سے جاری


اس سلسلہ میں16 اکتوبر 2023 تک سی بی آئی سی نے 658عوامی شکایتوں، 253عوامی شکایت کی اپیلوں اور 14ایم پی ریفرینسزکا نبٹارہ کیا،دفتر کے احاطے اور عوامی مقامات پر 839 صفائی ستھرائی مہم سے متعلق تقریبات کا اہتمام کیا،28479 مربع فٹ کا دفتر کی اضافی جگہ کو خالی کیا

Posted On: 17 OCT 2023 6:06PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے تمام دفاتر پورے ملک میں التواء شدہ معاملات  کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 (ایس سی ڈی پی ایم 3.0) میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ کوشش یہ ہے کہ کام کی جگہ اور اپنے اردگرد میں سوچھتا (صفائی) کو ادارہ   جاتی بنایا جائے اور ساتھ ہی، کام کی تمام اہم چیزوں مثلاً وی آئی پی حوالہ جات، عوامی شکایات، عوامی شکایات کی اپیلوں، فائلوں کی چھنٹائی، وغیرہ میں التوا کو کم سے کم کیا جائے۔ یہ مہم 2 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی اور 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔

خصوصی مہم 3.0 کے دوران ملک کے طول و عرض میں ہمہ جہت کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں جس کی تفصیل ذیل ہے (16 اکتوبر 2023 تک):-

 

  • 658 عوامی شکایات، 253 عوامی شکایات کی اپیلوں اور 14 ایم پی ریفرنسز کو نمٹانا۔
  • 13,423 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا اور 5539 فائلوں کی چھنٹائی  کی۔
  • 11,113 ای فائلوں کا جائزہ لیا اور 399 ایسی فائلوں کو بند کیا۔
  • دفتر کے احاطے اور عوامی مقامات پر 839 صفائی مہم کی تقریبات کا انعقاد۔
  • دفتر کے پرانے/غیر استعمال شدہ سامان اورا سکریپ مواد کو ٹھکانے لگایا گیا جس کے نتیجے میں 28,479 مربع فٹ کی اضافی دفتری جگہ خالی ہوئی۔

موجودہ مہم کے دوران کئی بہترین طریقے سامنے آئے ہیں جن میں ایئر کنڈیشنر سے ٹپکنے والے پانی کو باغات کی طرف موڑ کر پانی کا تحفظ ،اخبارات کے فضلے کو ماحول دوست پنسلوں میں ری سائیکل کرنا اور انہیں اسکول کے بچوں میں تقسیم کرنا شامل ہیں۔ اس کی خاص بات ری سائیکل شدہ پلاسٹک کے کچرے سے پلاسٹک کے بنچ بنانا تھا، جس کا مقصد دباؤ اور سازو سامان کو کم کرنا، بیکار چیزوں کو  دوبارہ استعمال کرنا اور ری سائیکل کرنا تھا۔

 

 

Tree painting by CGST, Amravati Division

 

Disposal of e-waste by Ludhiana Customs

 

Weeding out of old records CGST Gandhinagar Commissionerate

 

Disposal of drugs by Mumbai Customs 3

 

Felicitation of Swachhata warriors by CGST Bhubaneshwar zone

 

Cleaning of Pedda Talla Kunta Lake by Member CBIC

*************

ش ح۔ا گ۔ ج

Uno10925


(Release ID: 1968533) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi