خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین کی بائیک مہم ‘‘ یَشَسوینی ’’، سونی پت میں سی آر پی ایف گروپ سینٹر پہنچی
سی آر پی ایف نے ،خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے تعاون سے ، خواتین کی طاقت کا جشن منانے کے لیے اس کراس ملک گیر مہم کا اہتمام کیا ہے
Posted On:
17 OCT 2023 5:19PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے ساتھ ایک متحرک شراکت میں، سونی پت میں سی آر پی ایف کے گروپ سینٹر میں آل ویمن موٹر سائیکل مہم 2023 ‘‘ یشسوینی ’’ کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت پُر جوش ہے۔
یہ غیر معمولی سفر، 50 رائیڈرز/کو-رائیڈرز کی ایک مضبوط ٹیم کے ذریعے، 3 اکتوبر ، 2023 ء کو سری نگر سے شروع ہوا تھااور 15 اکتوبر ، 2023 ء کو دوپہر 02 بجے، سونی پت میں سی آر پی ایف کے گروپ سینٹر پہنچا۔عالمی شہرت کی حامل اولمپیئن، جنہوں نے اس مہم میں فخریہ جھنڈا لہرایا، محترمہ ببیتا پھوگٹ کی شاندار موجودگی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سونی پت رینج کے ڈی آئی جی پی جناب مہندر کمار اور ڈی آئی جی پی، جی سی، سی آر پی ایف سونی پت جناب کومل سنگھ نے اس اہم موقع پر شرکت کی۔
کیندریہ ودھیالیہ سی آر پی ایف سونی پت کی طرف سے پیش کیے گئے ایک دلکش ثقافتی پروگرام کے ذریعے متحرک ماحول کو مزید دلچسپی بنایا گیا، جس میں تخلیقی طور پر ‘‘ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ ’’ اور ‘‘ ایک بھارت، شریشٹھ بھارت ’’ کے موضوعات کو اختیار کیا گیا۔ کیمپس میں رہنے والے خاندانوں کے ساتھ خواتین بائیکرز بھی ، سی آر پی ایف کے خواتین پائپ بینڈ کی شاندار کارکردگی سے مسحور کن نظرآ رہی تھیں۔
معزز مہمان خصوصی محترمہ ببیتا پھوگٹ نے ایک طاقتور پیغام کا اشتراک کرتے ہوئے کہا، ‘‘ ہندوستانی خواتین متعدد شعبوں میں ہماری قوم کی نمائندگی کرتی ہیں، اور اس بائیک ریلی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے نئے دروازے کھولے ہیں۔ ’’ انہوں نے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کو آگے بڑھانے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے کی گئی اہم پیش رفت پر مزید زور دیا۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر، ‘‘ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ ’’ کواجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ‘‘یشسوینی ’’ سی آر پی ایف خواتین بائیک مہم کے ساتھ ‘‘ ناری شکتی’’ کے انمول جذبے کو منا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ع - ع ا )
U. No. 10919
(Release ID: 1968503)