وزارت دفاع

وزارت دفاع نے مزگاؤں ڈاک اینڈ شپ بلڈرز لمیٹڈ، ممبئی کے ساتھ پہلے انڈین کوسٹ گارڈ ٹریننگ جہاز تیار کرنے کے  معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 17 OCT 2023 5:19PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے لیے خرید (انڈین- آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت2,310 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک تربیتی جہاز  تیار کرنے کے لیے17 اکتوبر 2023 کو  نئی دہلی میں  مزگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل)، ممبئی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ انٹریگلرل  ہیلی کاپٹر صلاحیتوں کے ساتھ پہلا وقف شدہ تربیتی پلیٹ فارم ہے جو 70 کوسٹ گارڈ اور دیگر بین الاقوامی زیر تربیت افسران کو بنیادی سمندری تربیت فراہم کرے گا تاکہ ان ابھرتے ہوئے میرینرز کو کوسٹ گارڈ کے کثیر جہتی میری ٹائم معاملات کے سلسلہ میں تیار کیا جاسکے۔

جدید اور جدید ہائی ٹیک نگرانی اور مانیٹرنگ نظام کے ساتھ یہ تربیتی جہاز آئی سی جی  کیڈٹس کو سمندر میں چیلنجز کے بارے میں گہری بصیرت اور مہارت فراہم کرے گا جبکہ ساحلی پٹی اورساحل سمندر سے دور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

زیادہ تر سازوسامان اور سسٹمز دیسی مینوفیکچررز بشمول ایم ایس ایم ایز سے حاصل کیے جائیں گے۔ اس پروجیکٹ سے توقع ہے کہ  تین سال کی مدت میں نمایاں روزگار پیدا  ہوں گے۔‘ آتم نر بھر بھارت’ کے مقاصد کو پورا کرتے ہوئے، یہ معاہدہ مقامی جہاز سازی کی صلاحیت کو بھی فروغ دے گا اور سمندری اقتصادی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔

******

ش ح۔ا گ۔ ج

Uno10918



(Release ID: 1968494) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Tamil