سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک گراؤنڈ بیسڈ ایئرگلو امیجر کا استعمال کرنے پر بادلوں کے پیرامیٹرس سے پتہ چلتا ہے کہ مانسون کی بارش کے طریقے میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے

Posted On: 17 OCT 2023 3:38PM by PIB Delhi

سال 2016 سے 2020 تک مارچ سے مئی تک  کے مہینوں کے دوران  مہاراشٹر میں  کولہا پور میں بادلوں کی رفتار او رہوا کے  طریقے کا حساب لگانے پر قبل از مانسون بادلوں کے  ٹکڑوں اور ان کے پھیلاؤ کی سمت میں تبدیلی ظاہر ہوئی ہے، جس سے مانسون کی بارش کے طریقے میں ایک بڑی تبدیلی کا پتہ چلتا ہے۔ 

یہ بات تو لوگ جانتے ہیں کہ بادل آنے والی سورج کی ریڈیشین کو ماحول میں بکھرادیتے ہیں اور  زمین کی باہر جانے والی لانگ ویوو ریڈیشن کو روکنے کا کام کرتے ہیں۔ زمین کی آب و ہوا پر بادلوں کا نمایاں اثر ہوتا ہے جو اپنے براہ راست  اور بالواسطہ عمل کے ذریعہ فطری طور پر غیر خطی ہوتا ہے۔ یہ اثر زمان و مکان کی تقسیم اور بادلوں کی اونچائی ،موٹائی ، سائز کی تقسیم اور اسی طرح کے دوسرے پیمانوں سے متعین ہوتا ہے۔ سٹیلائٹ سینسر بادلوں کی حرکت کا پتہ لگا لیتے ہیں اور اس نظریے کے تحت   کہ بادل ہواؤں کے ساتھ چلتے ہیں ،کلاؤڈ موشن ویکٹر ‘سی ایم وی’ نکالا جاتا ہے۔سنوپٹک اسکیل ماحولیاتی حرکیات اور سرکولیشن کو سمجھنے میں سی ایم وی کی قدریں بہت مفید ہوتی ہیں۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف جیومیگنیٹزم (آئی آئی جی) جو کہ  سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے  کا ایک خود مختار ادارہ ہے،  کے سائنس دانوں نے  کم عرض البلد اسٹیشن کولہاپور (16.8° این  74.2°ای)  میں کلاؤڈ ٹریسنگ کے لیے تمام اسکائی امیجر ڈیٹا (اے ایس آئی )، (عام طور پر بالائی ماحول کے مطالعہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) کو استعمال کیا۔ عام طور پر، آل اسکائی امیجر کا استعمال رات کی ہوا کی چمک کو دیکھنے کے لیے کیا جاتا ہے، تاہم سائنس دانوں نے اسے بادل کا سراغ لگانے کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے اس تحقیق کے لیے رات کے وقت کے ابر آلودگی کے  ڈیٹا کا استعمال کیا۔ ویسٹ ڈیٹا کے اعداد و شمار یا ابر آلود آسمانی ڈیٹا  کا استعمال جو ایئرگلو اسٹڈی کے لیے غیر متعلقہ سمجھا جاتا ہے، اس تحقیق کے لیے اس کام کی ایک نئی خصوصیت ہے۔

اے ایس آئی کے پاس بہت زیادہ مقامی ریزولوشن ہے اور اس سے سائنسدانوں کو ڈیٹا کا 10 کلومیٹر ریزولوشن کے انسیٹ ڈیٹا سے موازنہ کرنے میں مدد ملی۔ 2016 سے 2020 کے دوران مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں کے دوران ایئرگلو مانیٹرنگ کے دوران جمع کیے گئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے، محققین نے کلاؤڈ موشن ویکٹر، کلاؤڈ کوریج فیصد اور کلاؤڈ موومنٹ کی سمت کا حساب لگایا۔ 2017 میں 10±3 m s–1 کی سب سے سست رفتار دیکھی گئی، جب کہ دوسرے سالوں میں یہ 15±3 m s–1 سے زیادہ تھی۔ زیر غور مدت کے دوران بادلوں کو جنوب مغربی سمت میں حرکت کرتے ہوئے پایا گیا۔

کولہاپور کا مقام بحیرہ عرب کے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں  ہواؤں کے ساتھ ساتھ ہمارے ڈیٹا میں درج بادل کی حرکت کو جنوب مغربی سمت میں دیکھا گیا۔ یہ بات اہم ہے  کہ جیسے جیسے سال آگے بڑھ رہا ہے بادل کے پھیلاؤ کی سمت جنوب کی طرف مڑ رہی ہے۔ یہ مارچ اور اپریل کے مہینے کے اعداد و شمار میں زیادہ واضح ہے۔ اس کا تعلق آب و ہوا کی بڑی تبدیلیوں سے ہو سکتا ہے۔ اس تجزیے کا استعمال کرتے ہوئے، محققین نے ظاہر کیا کہ مانسون کے انداز میں ایک تبدیلی واقع ہو رہی ہے، جو بارش کے رویے میں بھی نمایاں ہو سکتی ہے۔

Description: C:\Users\Dell\Downloads\Figure 4 600 dpi.jpg

****

ش ح۔ا گ۔ ج

Uno10911


(Release ID: 1968471) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Marathi