پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت نے گاندھی جینتی کے موقع پر بابائے قوم کو حقیقی اور بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوچھتا ہی سیوا کے حصے کے طور پر ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ منایا
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیرجناب گری راج سنگھ نےپٹنہ میں سوچھتا کے لیے شرمدان کیا
سوچھ بھارت ابھیان کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی مہم یا بیداری مہم کے تئیں عوام میں ملکیت کا احساس پیدا ہوگا – جناب گری راج سنگھ
وزارت کے 150 سے زیادہ ملازمین نئی دہلی میں صفائی کی عوامی تحریک میں شامل ہوئے
Posted On:
01 OCT 2023 7:42PM by PIB Delhi
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے سووچھتا ہی سیوا مہم کے زیراہتمام ’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘‘ پہل کے ایک حصے کے طور پر بہار کی راجدھانی پٹنہ میں واقع راجندر اسمرتی سنگرہالیہ (راجیندر میموریل میوزیم) میں 2 اکتوبر 2023 کو بابائے قوم کی جینتی کے موقع پر انھیں سوچھانجلی پیش کرنے کی خاطر سوچھ بھارت ابھیان کی نویں سالگرہ کے موقع پر سوچھتا کے لیے شرمدان کیا۔ اس موقع پر شرکاء اور رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے سوچھتا ہی سیوا ابھیان میں لوگوں کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آج کی ملک گیر بڑی صفائی مہم، ملک میں سوچھتا سے متعلق اقدامات کے سلسلے میں مسلسل کوششوں کو مزید فروغ دے گی اور اس نیک مقصد میں حصہ ڈالنے کے لیے شہریوں کی شمولیت کو بھی فروغ دے گی۔ جناب گری راج سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونٹی کی فعال شراکت داری کے ساتھ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی مہم یا بیداری مہم کے تئیں عوام میں ملکیت کا احساس پیدا ہوگا۔
پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے گرام پنچایت کے منتخب نمائندوں اور مقامی باشندوں کی موجودگی میں مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے بھیونڈی تعلقہ کے تحت کون گاؤں میں صفائی مہم کی قیادت کی۔ جناب پاٹل نے بھیونڈی تعلقہ کے تحت کلیان ویسٹ میں درگاڈی فورٹ کمپلیکس کے ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لیے شرمدان سے متعلق سرگرمیوں کی قیادت کرتے ہوئے اور دھامنکر ناکہ، پدما نگر، بھیونڈی میں بھی اسکول سمیت مقامی باشندوں، بچوں اور نوجوان رضاکاروں کی فعال شرکت سے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب کپل پاٹل نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اعلیٰ جذبے اور جوش کے ساتھ منفرد’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘‘ پہل میں حصہ لینے کے لیے آگے آئے جس کا مقصد صفائی کو مرکز میں لانا ہے۔
پنچایتی راج کی وزارت نے ’سوچھتا ہی سیوا‘ پکھواڑا [15 ستمبر - 2 اکتوبر 2023] کو’کچرے سے پاک ہندوستان‘ کے موضوع پر منانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جس کا مقصد ’سووچھ بھارت‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہے۔ ’ سوچھتا ہی سیوا‘ ابھیان کے دوران کوڑے کو صاف کرنا، صفائی پر توجہ دینا اور حفظان صحت کے ماحول کو برقرار رکھنا ایک مشق بن گئی ہے۔
بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات پر بصری صفائی پر توجہ دینے کے ساتھ سوچھتا کے لیے شرمدان کرنے کی کوشش میں، کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک، قریبی پیدل چلنے والے علاقوں اور جیون بھارتی بلڈنگ جس میں وزارت کا دفترواقع ہے کی نشاندہی پنچایتی راجت کی وزارت کے ذریعے، یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے ’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘‘ کی سرگرمیوں کے لیے کی گئی تھی۔
تبدیلی کے نتائج کو برقرار رکھنے اور کلی صفائی کے حصول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سوچھ بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے سوچھتا کے لیے شرمدان کرنے کی خاطر آج عمل، دوستی اور لگن کا دن منایا گیا۔ سوچھتا ہی سیوا کے حقیقی جذبے کے تحت، افسران اور عملے کے ارکان جوش و خروش سے اکٹھے ہوئے تاکہ بھیڑ بھاڑوالے علاقے کناٹ پلیس میں واقع دفتر کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔
پنچایتی راج کی وزارت کے تمام سینئر افسران نے شرمدان میں سرگرمی سے حصہ لیا اور سینٹرل پارک اور جیون بھارتی عمارت کے کے نزدیک واقع گول چکر سے تمام کوڑا کرکٹ، ردی کی ٹوکری وغیرہ کو ہٹا دیا۔ وزارت کے 150 سے زیادہ ملازمین یکم اکتوبر 2023 کو نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں صفائی کی عوامی تحریک میں شامل ہوئے اور ا نھوں نے یہ پیغام دیا کہ کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں اور دوسروں کو کوڑا نہ پھینکنے دیں۔
شہریوں اور سول سوسائٹی سمیت تمام اہم حصص داروں کی فعال شمولیت کے ساتھ، ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ ایک جن آندولن بن گیا ہے جسے عوام، اداروں، تنظیموں، سرکاری ایجنسیوں اور سرکاری ملازمین کی زبردست حمایت حاصل ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت نے سوچھتا کے لیے شرمدان کا اہتمام کیا اور سوچھ بھارت، سوستھ بھارت اور سمردھ بھارت کے لیے سوچھتا کی طرف ادارہ جاتی تبدیلی کو فروغ دیا۔
سوچھتا ہی سیوا-2023 ابھیان کے آغاز کے بعد سے، پنچایتی راج کی وزارت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ پنچایتی راج سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ دیہی عوام اور خاص طور پر پنچایتی راج اداروں کو وقف پورٹلز [https://swachhatahiseva.com اور https://swachhbharatmission.gov.in/shs2023]۔ کا صحیح استعمال کرنے کے لیے فعال شرکت کو متحرک کریں تاکہ پروگراموں کی تخلیق، تقریب کو آسانی سے انجام دینے کے لیے منصوبہ بندی، پیغامات کی ترسیل وغیرہ جیسے کام انجام دیئے جاسکیں۔
وزارت پنچایتی راج تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ پنچایتی راج کے ساتھ آگے آنے اور سوچھتا ہی سیوا پکھواڑا (15 ستمبر - 2 اکتوبر 2023) ،پنچایتی راج کی وزارت کے سوچھتا پکھواڑا یعنی سوچھ پنچایت پکھواڑا (1 سے 15 اکتوبر 2023) اور خصوصی مہم 3.0 (2 سے 31 اکتوبر 2023) میں شامل ہونے کے لیے فالو اپ کر رہی ہے تاکہ اکتوبر کے مہینے میں سوچھتا ہی سیوا-2023 کے پکھواڑے سے آگے بھی رفتار کو برقرار رکھا جاسکے تاکہ مہاتما گاندھی جی کے خواب کو پورا کرنےکے لیے قوم سوچھ بھارت کی طرف ایک زبردست چھلانگ لگا سکے۔
صفائی مہم اور صفائی سے متعلق آگاہی مہموں کے ذریعے گونجنے والا پیغام بالکل واضح ہے: ایک جامع اور اثر انگیز نقطہ نظر کو یقینی بنانا اور ہمارے گاؤں اور شہروں میں صفائی لانے کے لیے پائیدار حل کو فروغ دینا، کمیونٹی کے اندر ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا اور اس بات کو تقویت دینا کہ’صفائی ہر ایک کا کام ہے‘۔
************
ش ح۔م م ۔ر ا
(U.No. 10909)
(Release ID: 1968414)
Visitor Counter : 99