سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے سائنسی اور صنعتی تحقیق کے تعاون سے متعلق محکمے میں دہلی فارماسیوٹیکل سائنسز اینڈ ریسرچ یونیورسٹی (ڈی پی ایس آر یو)، نئی دہلی میں سی آر ٹی ڈی ایچ کو بااختیار بنانے والے ایم ایس ایم ایز پر، دن بھر جاری چنتن شیور کا کامیاب اختتام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2023 4:27PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے سائنسی اور صنعتی تحقیق کے  محکمے کے سی آر ٹی ڈی ایچ پروگرام کے تحت  ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے والے سی  آر ٹی ڈی ایچ پر پانچویں "چنتن شیور" کا افتتاح 13 اکتوبر 2023 ڈی پی ایس آر یو، نئی دہلی میں دہلی فارماسیوٹیکل سائنسز اینڈ ریسرچ یونیورسٹی میں ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ  میں کیا گیا۔  اس چنتن شیور کا انعقاد ترجمہ سے متعلق تحقیق کو تقویت دینے اور سازگار ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں صنعت اور تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا تھا ، تاکہ سائنسی علم، نظریات اور ایجادات اور ان کے عملی اطلاق کے درمیان بازار کی مصنوعات اور خدمات کی شکل میں فرق کو ختم کیا جا سکے۔

چنتن شیور کا آغاز تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این کلیسیلوی کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔ ڈاکٹر کلیسیلوی نے افتتاحی تقریب میں اپنے تبصروں میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے "آتم نر بھر بھارت" کی تشکیل کے وژن کو عملی  شکل دینے کے لیے ایم ایس ایم ایز، سٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کو اس کے اہل بنانے میں ڈی ایس آئی آراور سی  آر ٹی ڈی ایچ ایس کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈی پی  ایس آر یو کے وائس چانسلر پروفیسر رمیش کے گوئل  نے ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ – ڈی ایس آر یوز کی مختلف متعلقہ فریقوں کی آر اینڈ ڈی سے متعلق سرگرمیوں میں تعاون اور ان کی مدد کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ سی آر ٹی ڈی ایچ کی ہیڈ ڈاکٹر سجتا چکلانوبیس نے چنتن شیور کا ایک جائزہ پیش کیا، جس میں انہوں نے اختراع کی ضرورت پر زور دیا، اور اس بات پر بھی زور دیا کہ ایم ایس ایم ایز، اختراعی ماحولیاتی نظام کے ایک اہم جزو کے طور پر، بھارت کو ایک عالمی پیمانے پر آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ کے مرکز کے طور پر بنانے میں نمایاں کردار اداد کر سکتے ہیں۔ ڈی پی ایس آر یو کے  رجسٹرار پروفیسر ہرویندر پوپلی نے ڈی پی ایس آر یو میں آر اینڈ ڈی اور اختراعات کی خاطر صنعتوں کو فعال بنانے کے لیے ڈی پی ایس آر یو کی کوششوں کے بارے میں بتایا، اس کے ساتھ ہی ڈی پی ایس آر یو میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر پروفیسر گیتا اگروال نے سی آر ٹی ڈی ایچ کے مستقبل کے اہداف  ایم ایس ایم ای سے منسلک اقدامات  ، ایم ایس ایم ایز  کے لئے مسائل کے حل ، ایم ایس ایم ایز  کے لئے پیش کردہ خدمات  اور دستیاب مواقع کے بارے میں بتایا۔

سی آر  ٹی ڈی ایچ کے ذریعہ مینوفیکچرنگ اور آر اینڈ ڈی چیلنجز پر قابو پانے اور ایم ایس ایم  ایز  موافق دیکھ بھال کے لئے ایک معاون  نظام کی تشکیل " کے موضوع پر  ایک پینل مباحثہ کی نظامت  کے فرائض  ڈی  ایس آئی آر  ، سی آر ٹی ڈی ایچ  کے سائنسداں اور ایف اینڈ ممبر کے سکریٹری ڈاکٹر وپن سی شکلا نے انجام دیئے ، جس میں مختلف پینلوں میں شامل افراد کا تعلق صنعت، تعلیم اور سرکاری محکموں سے تھا۔ تقریب میں موجود دیگر ڈی ایس آئی آرعہدیداروں میں ڈاکٹر وندنا کالیا، ڈاکٹر رنجیت بیروا ڈاکٹر ششی کمار اور جناب نوین چند شامل تھے اور  اس کے ساتھ ساتھ ڈی پی ایس آر یو، نئی دہلی کی سی آر ٹی ڈی ایچ ٹیم، صنعت کے مندوبین اور چھوٹی ، بہت چھوٹی  اور درمیانہ درجے  کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)، اسٹارٹ اپس، انفرادی اختراع کار، فیکلٹیز اور طلباء بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اس تقریب میں گہرے  تبادلہ  خیال ، تنقیدی تجزیہ، اور اہمیت کی حامل منصوبہ بندی کے ذریعے سرکاری حکام، ڈی پی ایس آر یو اور متعلقہ فریقوں کی مشترکہ حکمت، علم اور مہارت کا استعمال کیا گیا۔ اس بات چیت میں ملک میں ایم ایس ایم ایز، سٹارٹ اپس، اور اختراع کاروں کو درپیش چیلنجوں کے لیے ممکنہ حل پر غور کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ اس پر بھی بات چیت کی گئی  کہ سستی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں صنعتی تحقیق اور مینوفیکچرنگ کے لیے بھارت کو ایک ممتاز عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00132KY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XG4D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045GWU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YUWQ.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ش م - ق ر)

U-10890


(ریلیز آئی ڈی: 1968325) وزیٹر کاؤنٹر : 106
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी