پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی20 سربراہی اجلاس نے متفقہ طور پر مشترکہ بیان کومنظور کیا


پارلیمان پارلیمانی سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے بین الاقوامی امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے،پی20 سربراہی اجلاس کے مندوبین کا اظہارخیال

جی 20 ممالک کی پارلیمانوں کے پریزائیڈنگ افسران اور مدعو ممالک نے ‘ناری شکتی وندن ادھینیم’ اور پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے لیے ہندوستان کو مبارکباد دی

Posted On: 13 OCT 2023 7:36PM by PIB Delhi

یشوبھومی، نئی دہلی میں نویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز سمٹ (پی20 سمٹ) کے پہلے دن پریزائیڈنگ افسران نے لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا کی صدارت میں متفقہ طور پر ایک مشترکہ بیان منظور کیا۔

پریزائیڈنگ افسران نے جی20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس اور ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران منعقد ہونے والی جامع اور تعمیری بات چیت کا خیرمقدم کیا، جس میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پر پیش رفت کو تیز کرنے، تکنیکی تبدیلی اور جامع ڈیجیٹل معیشت، عالمی اقتصادی بحالی، خوراک، توانائی کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، توانائی کی جامع منتقلی، پائیدار پیداوار اور کھپت کے نمونوں کو فروغ دینا، کثیرالجہتی کو دوبارہ متحرک کرنا، امن کی تعمیر، انسداد دہشت گردی، عالمی مہارت کی نقشہ سازی، آفات کے خطرے میں کمی، اور عالمی صحت کے ڈھانچے کو مضبوط بنانااور دیگر مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مشترکہ بیان میں کہاگیا ‘‘نویں پی20 کے دوران ہونے والی تعمیری بات چیت اور پچھلی پی20 میں حاصل ہونے والے تجربے کے پیش نظر، ہم جی20 کے عمل میں موثر اور بامعنی پارلیمانی شراکت کرنے کے لیے اپنے مشترکہ کام کو جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، جسے جی20  کےرہنماؤں نے بھی سراہا ہے۔’’  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ بین الاقوامی امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ایک تحریک کے منبع کے طور پر متعلقہ فورموں پر پارلیمانی سفارت کاری اور مکالمے بشمول تنازعات اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت میں شامل رہیں گی۔

پریزائیڈنگ افسران نے نویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز اجلاس کی میزبانی اور گرمجوشی سے مہمان نوازی کے لیے ہندوستان کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہندوستان کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر بھی مبارکباد دی ہے، جوحکمرانی اور فیصلہ سازی میں لوگوں کی شرکت کی اس کی قدیم روایات کے مطابق ہے۔ پریزائیڈنگ افسران نے پارلیمنٹ کو ‘‘ناری شکتی وندن ادھینیم’’ کی منظوری کے لیے مبارکباد بھی پیش کی، جس سے لوک سبھا اور ریاستی مقننہ میں ایک تہائی نشستوں کوان کے لئے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مشترکہ بیان کویہاں  سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے آج، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی20 چوٹی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس سربراہی اجلاس کی میزبانی ہندوستان کی پارلیمنٹ ہندوستان کی جی20 صدارت کے وسیع فریم ورک کے تحت کر رہی ہے جس کا موضوع ‘ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل کے لیے پارلیمان’ ہے۔

پی20 سمٹ کے بارے میں مزید معلومات:

  1. نویں جی20 پارلیمانی اسپیکرس سمٹ (پی20) اور پارلیمانی فورم
  2. وزیر اعظم 13 اکتوبر کو نئی دہلی میں 9ویں جی20 پارلیمانی اسپیکرز سمٹ (پی20) کا افتتاح کریں گے
  3. جی20 ممالک کے پریزائیڈنگ آفیسرز 9ویں پی20 چوٹی کانفرنس کے لیے ہندوستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
  4. 9ویں پی20 سربراہی کانفرنس سے پہلے مشن لائف (ایل آئی ایف ای) پر پارلیمانی فورم
  5. مشن لائف (ایل آئی ایف ای) نے دنیا کو ماحولیات کے تحفظ اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک نیا جامع نقطہ نظر دیا ہے: لوک سبھا اسپیکر
  6. افریقی یونین کے صدر اور آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کی پارلیمانوں کے اسپیکروں نے 9ویں پی20 سربراہی اجلاس کے موقع پر لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کی۔
  7. وزیراعظم نے 9ویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز سمٹ (پی20) کا افتتاح کیا

ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گفتگو میں شامل ہوں: #Parliament20۔

*************

ش ح۔ ج ق ۔ف ر

(U-10889)


(Release ID: 1968321) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Marathi , Hindi