وزارت دفاع
نائیجیریا كے لاگوس میں آئی این ایس سومیدھا
Posted On:
16 OCT 2023 6:44PM by PIB Delhi
آئی این ایس سومیدھا نے 13 اکتوبر 2023 کو خلیجِ گنی میں اپنی تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر نائیجیریا كے لاگوس میں ایك بندرگاہ كا دورہ كیا۔ اس دورے کا مقصد سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا، بحری تعاون کو تقویت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے پیشہ ورانہ بات چیت كی گئی اور بندرگاہ میں کانفرنسوں کی منصوبہ بندی اور سمندر میں مشقوں سمیت مختلف سرگرمیاں طے کی گئیں۔
سماجی مصروفیات اور کھیلوں کے فکسچر کے علاوہ اس جہاز نے مقامی آبادی کے لیے نائجیرین بحریہ کے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر ایک میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ این این ایس یونٹی کے ساتھ سومیدھا میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز (ایم پی ایكس) بھی کرے گا جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔
آئی این ایس ترکش کے ذریعہ خلیج گنی (جی او جی) میں 22 اکتوبر کو گشت کے بعد بحری قزاقی کے شکار خلیج گنی گشت میں ہندوستانی بحریہ کی یہ دوسری تعیناتی ہے۔ ہندوستانی بحریہ کا مقصد بحری قزاقی کا مقابلہ کرنے اور بلا روک ٹوک تجارت کے لیے محفوظ سمندروں کو یقینی بنانے میں علاقائی ممالک کے ساتھ شراکت داری کرنا ہے۔
آئی این ایس سومیدھا جس کی کمانداری سی ڈی آر ایم سی چندیپ نے کی ہے، مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ تیسرا ’سریو‘ کلاس نیول آف شور گشتی جہاز (این او پی وی) ہے۔ جہاز میں آزادانہ اور جہازی آپریشنز کی معاونت میں متعدد کرداروں کے ساتھ تعینات ہونے کی صلاحیت ہے۔ یہ جہاز ہتھیاروں کے نظام، سینسر، جدید ترین نیویگیشن، کمیونیکیشن سسٹمز اور الیکٹرانک وارفیئر سویٹس سے لیس ہے۔آئی این ایس سومیدھا نے ماضی میں مختلف جازی معاونت والی كاررواءیوں مین حصہ لیا ہے اور ساحلی اور آف شور گشت كے علاوہ سمندر کی نگرانی اور ایچ اے ڈی آر مشن کیے ہیں۔ اس میں 23 اپریل کو جنگ زدہ سوڈان سے ہندوستانی تارکین وطن کے انخلاء کے لیے حال ہی میں منعقد کی گئی اوپ کاویری شامل ہے۔
نائیجیریا اور ہندوستان کے درمیان جمہوریت، ترقی اور سیکولرازم کی مشترکہ اقداركے ساتھ روایتی طور پر دوستانہ اور گرمجوشی والے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور ثقافتی تبادلے کے متعدد دوطرفہ انتظامات موجود ہیں۔ یہ تعیناتی مغربی افریقی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1968242)
Visitor Counter : 90