مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ڈاک، وسیع البنیاد  اچھی حکمرانی کے ساتھ سووچھتا اور خصوصی مہم 3.0 کو نافذ کررہا ہے ، جس کے تحت عوامی شکایات کے مؤثر طریقے سے ازالے پر توجہ مرکوزکی جارہی ہے

Posted On: 16 OCT 2023 4:40PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک 2 اکتوبر 2023 سے حکومت ہند کی سووچھتا اور خصوصی مہم 3.0 کو نافذ کر رہا ہے۔ خصوصی مہم 3.0 ایک وسیع البنیاداچھی حکمرانی سے متعلق ایک پہل ہے، جس میں  محکمے کے تمام دفاتر میں ایک خصوصی مہم کے ذریعے عوامی شکایات  کو مؤثر طریقے سے نمٹانے اور اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات ، پارلیمانی یقین دہانیوں پرعمل درآمد، کام کی جگہ کی صفائی کو یقینی بنانے  پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اس دوران تمام دفاتر میں خصوصی مہم کے ذریعے ، فاضل سامان اوراشیاء کو ٹھکانے لگانے اور فائلوں کونمٹانے ، کام کی جگہوں کی گنجائش پیدا کرنے اور انہیں شہریوں اور عملے کے ارکارن کی فلاح و بہبود کے لیے متبادل استعمال میں لانا اور دیگر پہل قدمیوں اور اختراعات کے علاوہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

خصوصی مہم 3.0 نے آج تک محکمہ ڈاک کے قومی نیٹ ورک پر حوصلہ افزا نتائج  پیش کیے:

  • تقریباً 75,000 مقامات پر صفائی ستھرائی سے متعلق کئی مہم چلائی گئی ہیں، اس سال محکمہ کی طرف سے اس مہم کے تحت  دیہی ڈاک خانوں کو شامل کیا جائے گا ۔
  • مہم کی مدت کے دوران 42,965 عوامی شکایات (ہدف 72000) اور 783 عوامی اپیلیں (ہدف: 950) نمٹا دی گئی ہیں۔
  • 54,562 فائلوں کااز سرنو جائزہ لیا گیا ہے، 42,736 فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔
  • اس مہم کے نتیجے میں 38,593 مربع فٹ جگہ کی گنجائش بھی پیدا ہوئی ہے۔
  • 64,93,042 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

بہترین طورطریقے:

مندرجہ بالا اہداف کے علاوہ، مہم کے تحت بنیادی سطح پر انڈیا پوسٹ کےعوام  پر مرکوز کردار کے  عین مطابق ،کئی اچھے طور طریقوں اور انسانی  ہمدردی سے متعلق پہل قدمیاں شروع کی گئی ہیں ۔ اچھے طریقوں میں سے، محکمہ نے دل و جان سے پورے ملک میں صفائی متروں کی ستائش  اور عزت افزائی کی ہے اور اس دوران سووچھتا اور کچرے سے مبرا ہندوستان پر توجہ  مرکوز کی جارہی ہے۔  محکمہ دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ بھی رابطہ قائم کر رہا ہے تاکہ ہر پوسٹ آفس کے ارد گرد سوچھتا جاں بازوں کو سماجی اور مالی تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

درگ ڈویژن، چھتیس گڑھ نے ایک دیگر منفرد پہل کی ہے ،جس کے تحت پرانے کپڑوں سے کیری بیگ سلائی کرنے کی ایک مہم شروع کی گئی ہے، جس سے عوام کو اپنے پرانے کپڑوں کو دوبارہ تیار کرنے اور پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ تمل ناڈو میں، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل نے کپڑے کے تھیلے تقسیم کیے، جن پر پوسٹل لائف انشورنس اور سووچھتا بیداری کے نعرے درج تھے۔خاص خاص  ڈاک خانوں میں وال آرٹس اور اس طرح کے دیگر اقدامات کے ساتھ، محکمہ ڈاک ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے اور صاف ستھرے ہندوستان کے لیے سماجی وابستگی پیدا کرنے کے لیے تمام پہلوؤں کو بروئے کار لارہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، یہ گاہکوں  کی  خدمت کے لیے ایک مثبت ماحول اور پوسٹ آفس کے ملازمین کے لیے ایک خوشگوار کام کی جگہ پر بہت زور دیتا ہے۔ اس طرح کے کئی اقدامات میں ، دہلی کے روہنی سیکٹر 15 میں صارفین کے لیے لائبریریاں قائم کی گئی ہیں۔ ڈیہرہ ڈویژن، ہماچل پردیش، اور دہرادون ڈویژنل آفس، اتراکھنڈ میں لائبریریاں پہلے ہی قائم ہیں، جب کہ کچھ اور مقامات پر  بھی لائبریریاں قائم کی جارہی ہیں۔ یوگ اور تفریحی کلبوں جیسے اختراعی کلب، ملازمین کی صحت اور تندرستی کو بڑھانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ  خاتون ملازمین ، بچوں اور بزرگ شہریوں کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے بھی زور وشور سے  کام کیا جارہاہے ۔

سووچھتا اور اچھی حکمرانی کے بنیادی عناصر کا احاطہ کرنے کے بعد ، محکمۂ ڈاک  اب زیادہ واضح نظر آنے والے مقامات پر توجہ مرکوز کرے گا اور خصوصی مہم 3.0 کی بقیہ مدت میں اب تک ہونے والے فوائد کو برقرار رکھے گا۔

 

*************

  ش ح۔ ع م ۔ ج ا                                                                                                                                               

U-10869



(Release ID: 1968170) Visitor Counter : 74