وزارت دفاع

انڈین کوسٹ گارڈ نے ممبئی کے ساحل سے پناما کے جھنڈے والے جہاز پر سوار چینی عملے کے رکن ہنگامی طور پر طبی امداد فراہم کی

Posted On: 14 OCT 2023 7:40PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 14 اکتوبر 2023 کو ممبئی کے ساحل سے پناما کے جھنڈے والے جہاز ایم ٹی ہوا وی 8 پر سوار چینی عملے کے رکن  کا کامیاب طبی انخلاء کیا۔ ملک کے مغربی ساحل  پر واقع آئی سی جی میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر، ممبئی کو  13 اکتوبر 2023 کو اس جہاز سے ایک 49 سالہ چینی عملے کے رکن کو جہاز کی عدم دستیابی  کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نگالنے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔

  مبینہ طور پر چینی عملے کا  یہ رکن ہیمپلیجیا کے ساتھ فالج کا شکار ہو گیا  تھا۔ یہ جہاز نیو منگلور سے بن قاسم، پاکستان کے سفر پر تھا اور ممبئی سے 122 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا اور میڈیکل کور کے لیے ممبئی کی طرف جانے کے لیے راستہ بدلنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

  مریض کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے، اسے بحفاظت نکالنے کے لیے، آئی سی جی  کے جہاز سی-439 کو طبی انخلاء کے لیے تعینات کیا گیا۔ انتہائی کم نظر آنے والے حالات کے درمیان، آئی سی جی نے 0830 بجے   ممبئی میں لنگر اندوز ہونے والے مقام سے کامیابی کے ساتھ نکالا اوروہاں سے  اسے ممبئی کی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا ۔

  اس کے بعد مریض کو ساحل پر مزید طبی سہولت کے لیے ممبئی پورٹ برتھ پر مقامی ایجنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس آپریشن سے ایک بار پھر ہندوستان کے سمندری علاقے میں میری ٹائم سیفٹی کے لیے آئی سی جی کے عزم کی توثیق ہوتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(3)1Y2N.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)N106.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)QBNY.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10825



(Release ID: 1967883) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu