محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اگست 2023 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 19.42 لاکھ نئے کارکنان کا اندراج ہوا


ملازمین كا نیا اندراج 25 سال تک کی عمر کے 9.22 لاکھ نوجوانان پر مشتمل

ای ایس آئی اسکیم میں 3.73 لاکھ خواتین كی شمولیت

تقریباً 24,849 نئے ادارے اگست 2023 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ

ای ایس آئی اسکیم کے فوائد كا دائرہ اگست 2023 میں تیسری صنف كے 75  ملازمین تک وسیع كیا گیا

Posted On: 13 OCT 2023 7:24PM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگست 2023 میں 19.42 لاکھ نئے ملازمین شامل کیے گئے ہیں۔

اگست 2023 کے مہینے میں تقریباً 24,849 نئے اداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور انہیں ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی سوشل سیکورٹی كے سائبان کے تحت لایا گیا ہے۔ اس طرح مزید کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے۔

 

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا ہوچی ہیں۔ متعلقہ ماہ کے دوران 19.42 لاکھ مجموعی ملازمیں میں 25 سال کی عمر تک کے 9.22 لاکھ ملازمین کی نئی شمولیت ہوئی ہے جو مجموعی ملازمین کا 47.48 فیصد ہے۔

 

پے رول کے اعداد و شمار کا صنفی جائزہ  بتاتا ہے کہ اگست 2023 میں خواتین ممبران کا مجموعی اندراج 3.73 لاکھ رہا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگست 2023 میں مجموعی طور پر تیسری صنف كے  75  ملازمین نے بھی ای ایس آءی اسکیم کے تحت خود كو رجسٹرڈ کروایا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ای ایس آئی سی معاشرے کے ہر طبقے تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا كی تیاری ایک مسلسل عمل  ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 10803

 




(Release ID: 1967541) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Telugu , Hindi