سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کے محکمے نے بینائی کا عالمی دن منایا
Posted On:
13 OCT 2023 5:11PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کے محکمے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے منسلکہ اداروں کے ذریعے بینائی کا عالمی دن منایا۔ یہ دن ملک بھر میں 20 سے زیادہ مقامات پر آئی چیک اپ، روایتی سیمینار، آگاہی كے پروگرام اور ویبینار جیسی مختلف سرگرمیاں منعقد کرکے منایا گیا۔


بینائی کا عالمی دن منانے کی اہم جھلکیوں كے مقامات نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنز ویتھ انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز این آئی ای پی آئی ڈی حیدرآباد اور سی آر سی لکھنؤ تھے جہاں بچوں اور ان کے والدین کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ اسی طرح دیگر قومی اداروں، سی آر سی اور دیگر منسلکہ اداروں نے بھی بینائی کا عالمی دن منایا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 10794
(Release ID: 1967536)