ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلویز کے پی ایس یوز، آر آئی ٹی ای ایس لمیٹیڈ اور آئی آر سی او این کو نورتن درجہ

Posted On: 13 OCT 2023 5:04PM by PIB Delhi

ریلوے وزارت کے تحت سنٹرل پبلک سیکٹر انٹر پرائزز (آر آئی ٹی ای ایس) کو سی بی ایس ایز میں بالترتیب پندرہواں اور سولہواں نورتن درجہ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ  نے جمعرات کو آر آئی ٹی ای ایس اور آئی آر سی او این کو نورتن کا درجہ دیا ہے۔

اپنے قیام کے پچاسویں سال ہونے والی آئی آر سی او این لمیٹیڈ ہندوستان میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کنسلٹنسی اور انجینئرنگ کی ممتاز کمپنی ہے۔ یہ کمپنی  مختلف شعبوں ٹرانسپورٹ، ریلویز، رولنگ اسٹاک کی برآمد، ہوائی اڈوں، شاہراہوں، میٹرو، شہری انجینئرنگ اور ماحولیاتی پائیداری کے علاوہ بندرگا ہوں، آبی گزرگاہوں اور توانائی کے بندوبست میں اپنی خدمات  فراہم کرتی ہے۔

نورتن کا درجہ حاصل ہونے سے آر آئی ٹی ای ایس کو اپنی ساکھ مزید مستحکم کرنے ، عالمی منڈی میں بہتر طور سے مسابقت اور ترقی کے محاذ پر اور زیادہ سرگرمی  سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

آئی آر سی  او این کے قیام کے 47 برس ہو چکے ہیں اور یہ کمپنی ریلویز ، شاہراہوں، ایکسٹرا ہائی ٹینشن سب اسٹیشن انجینئرنگ اور کنسٹرکشن جیسے شعبوں میں اپنی قیادت کے جھنڈے گاڑتی آئی ہے۔ اس کمپنی نے ریلوے تعمیرات کے شعبے کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر، شاہراہوں کی تعمیر، صنعتی اور رہائشی عمارتوں  اور کمپلیکس کی تعمیرات سے متعلق پروجیکٹوں میں نمایاں کام انجام دیئے ہیں۔ آئی آر سی او این ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اور دیگر ملکوں میں وسیع تر شعبوں میں سرگرم عمل ہے۔ کمپنی کا سالانہ ٹرن اوور 10750 کروڑ روپے ہے اور مالی سال 23-2022 میں ٹیکس کے بعد کا منافع 765 کروڑ روپے ہے۔

نورتن کا درجہ حاصل ہونے کے بعد ان کمپنیوں کی مارکیٹ کی ساکھ بڑھے گی اور بڑے پی پی  پی پروجیکٹ حاصل کر سکیں گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1967528) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu