الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر راجیو چندر شیکھر نے عوامی مشاورت کے لیے روبوٹکس  سے متعلق قومی حکمت عملی کا مسودہ جاری کیا


یہ حکمت عملی مینوفیکچرنگ سیکٹر، صنعت 4.0 اور سائبر فزیکل سسٹم کے لیے اہم مواقع پیش کرے گی: راجیو چندر شیکھر

Posted On: 13 OCT 2023 7:07PM by PIB Delhi

ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج عوامی مشاورت کے لیے روبوٹکس سے متعلق قومی حکمت عملی کا مسودہ جاری کیا۔

پریس کے ساتھ بات چیت کے دوران، وزیر موصوف نے کہا، ”ہم نے روبوٹکس پر قومی حکمت عملی کا مسودہ عوامی مشاورت کے لیے پیش کیا ہے اور ہم اسٹارٹ اپس، مینوفیکچرنگ کمپنیوں اور انڈسٹری 4.0 کی ڈیمانڈ سائیڈ پر آنے والوں سے تبصرے طلب کر رہے ہیں۔ یہ انڈیا اے آئی کے لیے ہماری اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور سوچ کے مطابق ہے۔ میں روبوٹکس اور اے آئی ایکو سسٹم میں شامل تمام لوگوں کو اپنا تعاون کرنے اور اسے ایک کامیاب پالیسی بنانے کے لیے آگے آنے کی دعوت دیتا ہوں۔“

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے معاملات کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن کے لیے پر عزم ہے۔ AI میں پیشرفت کا سائبر فزیکل سسٹمز (سی پی ایس) جیسے روبوٹکس کے دائرے میں نمایاں اثر ہونے کی توقع ہے جو کہ AI پر انحصار کرتا ہے تاکہ طبعی نظام کے اجزا کے ساتھ ورچوئل دنیا کے تعامل کو ممکن بنایا جا سکے۔ AI سے مربوط معاشرے کے فوائد کو مزید بڑھانے کے لیے روبوٹکس پر قومی حکمت عملی کو انڈیا اے آئی کے ایسے ہی ایک اہم جزو کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔

حکمت عملی کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، ”روبوٹکس پالیسی پر قومی حکمت عملی مینوفیکچرنگ سیکٹر، صنعت 4.0 اور سائبر فزیکل سسٹم کے لیے اہم مواقع پیش کرے گی، اس میں بہت زیادہ اثر پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔“

ہندوستان نے روبوٹکس کے میدان میں اہم پیش رفت کی ہے۔ عالمی سطح پر بھی، سرکاری اور نجی شعبے دونوں نے مستقبل کے لیے سماجی، اقتصادی اور تکنیکی نتائج کو آگے بڑھانے میں روبوٹک آٹومیشن کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔

روبوٹکس پر قومی حکمت عملی کا مقصد اس صلاحیت کا فائدہ اٹھانا اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینا ہے، جس سے ہندوستان کو دنیا کے لیے ایک ”روبوٹکس ہب“ کے طور پر ابھرنے میں مدد ملے گی۔ روبوٹکس میں ہندوستان کی عالمی قیادت کو آگے بڑھانے کے لیے، اسٹریٹجک اہمیت کے چار شعبوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، یعنی مینوفیکچرنگ، زراعت، صحت کی دیکھ بھال اور قومی سلامتی۔

ہندوستان میں روبوٹک ٹکنالوجی میں گھریلو صلاحیتوں کی تخلیق کو یقینی بنانے کے لیے روبوٹکس جدت طرازی کے کلیدی ستونوں پر متعدد مداخلتوں کی سفارش کی گئی ہے جس میں تحقیق اور ترقی، مظاہرہ اور جانچ، کمرشلائزیشن اور سپلائی چین کی ترقی، انھیں اپنانا اور ان سے متعلق آگاہی شامل ہیں۔

روبوٹکس پر قومی حکمت عملی کا مسودہ عوامی مشاورت کے لیے جاری کیا گیا تھا اور تبصرے MyGov پلیٹ فارم کے ذریعے 31 اکتوبر 2023 تک جمع کیے جا سکتے ہیں۔

 

 

                                           **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

13-10-2023

U: 10799


(Release ID: 1967527) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Telugu