خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
یاشاسوینی: ناری شکتی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے ‘سی آر پی ایف خواتین کی بائیک یاترا’
کرناٹک کے خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے نے بنگلورو پہنچنے والی سواریوں کی ٹیم کی عزت افزائی کی
Posted On:
13 OCT 2023 5:35PM by PIB Delhi
ملک کی ناری شکتی کے جشن کے ایک حصے کے طور پر، سی آر پی ایف 5 اکتوبر 2023 سے ملک کے 3 کونوں یعنی کنیا کماری، سری نگر اور شیلانگ سے 75 دوہرے بائیک سواروں کے ساتھ سی آر پی ایف خواتین کی بائیک مہم کا انعقاد کر رہا ہے جو15 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 121 اضلاع میں سفر کرے گی۔ اور ناری شکتی، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، اتحاد، سالمیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پیغام کو پھیلانے کے لیے تقریباً 10000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرےگی اور ایکتا نگر، گجرات میں واقع عالمی مشہور مجسمہ اتحاد پر اختتام پذیر ہوگی۔

میٹنگ کے دوران ٹیم اپنے سفر کے دوران طالبات، خواتین سیلف ہیلپ گروپس، آنگن واڑی کارکنوں، این سی سی کے کیڈٹس اور دیگر خواتین کاروباریوں سے شمولیت اور اتحاد کا پیغام عام کرنے کے لئے ملاقات اور بات چیت کر رہی ہے ۔ یشسوینی کے نام سے معروف بائیکرز فورس یعنی ۔ دیش کے ہم ہی رکشک کا پیغام عام کرنے کے لیے ہمارا قومی پرچم اور سی آر پی ایف کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں ۔

کنیا کماری سے ایکتا نگر تک 25 بائک سواروں پر مشتمل 3 میں سے ایک یشاسوینی ٹیم تقریباً 1250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد 12/10/2023 کی شام کو ترواننت پورم، مدورائی، پانڈیچیری، کرشنا گیری، آوڑی اور ویڑی سے گزرتی ہوئی گروپ سینٹر سی آر پی ایف بنگلورو پہنچی ہے۔ آج 13/10/2023 کو ریاست کرناٹک کے محکمہ خواتین اور بچوں کی ترقی نے خواتین موٹر سائیکل مہم ٹیم کی عزت افزائی کے لئے ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا۔
ش ح۔ ا ک۔ ج
Uno-10791
(Release ID: 1967468)