وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کا امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا – 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب


’’آپ سب نے گزشتہ 25 دن میں جو تجربہ حاصل کیا ہے، وہ آپ کے کھیل کود سے متعلق کریر کے لئے ایک عظیم اثاثہ ہے‘‘

’’کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے یہ اہم ہےکہ وہاں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے‘‘

’’پورا ملک بھی کھلاڑیوں کی طرح سوچ رہا ہے اور ملک کو اولیت دے رہا ہے ‘‘

آج کی دنیا میں بہت سے مشہور اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا تعلق چھوٹے قصبات سے ہے

’’سنسد کھیل پرتی یوگیتا ، باصلاحیت افراد کو تلاش کرنے  اور ملک کےلئے ان کی مہارتوں کو فروغ دینے کا ایک بڑا وسیلہ ہے‘‘

Posted On: 13 OCT 2023 12:54PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا  – 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا  – 2023 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ جڑنا ایک خاص احساس پیدا کررہا ہے۔ اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ یہ مہینہ ملک میں کھیلوں کے لئے بہت مبارک ہے، کیونکہ بھارتی کھلاڑیوں نے ایشیائی کھیلوں میں ایک سو سے زیادہ تمغے حاصل کئے ہیں، وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ امیٹھی کے بہت سے کھلاڑیوں نے امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا  میں حصہ لے کر ان تقریبات کے دوران کھیل کود سے متعلق اپنی مہارت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرتی یوگیتا  سے کھلاڑیوں کو جو اعتماد اور نئی توانائی حاصل ہوئی ہے  اسے محسوس کیا جاسکتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس جوش  وخروش اور صلاحیت کا صحیح استعمال کیا جائے اور اسے بہترین نتائج کے حصول کےلئے تیار کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا ’’آپ نے گزشتہ 25 دن میں جو تجربہ حاصل کیا ہے، وہ آپ کے کھیل کود سے متعلق کریر کے لئے ایک عظیم اثاثہ ہے‘‘۔ انہوں نے اس موقع پر ان نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت اور حوصلہ افزائی کرنے والے ہر اس شخص کو مبارک بات پیش کی جنہوں نے ایک استاد، کوچ، اسکول یا کالج کے نمائندے کے کردار میں اس عظیم مہم میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ایک لاکھ سے زیادہ کھلاڑیوں کا اجتماع، اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے اور انہوں نے خاص طور پر امیٹھی کی رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی جی کو جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بھی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مزید کہا کہ ’’کسی بھی سماج یا معاشرےکی ترقی کے لئے یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو پھلنے پھولنے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملتا رہے‘‘۔ انہوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ نوجوانوں میں شخصیت سازی، کھیل کود کے ذریعہ ایک فطری طریقے سے پیدا ہوتی ہے جبکہ اس دوران وہ اپنے اہداف کی حصولیابی کےلئے سخت محنت کرتے ہیں اور ہار جانے کے بعد دوبارہ کوشش کرتے ہیں اور ٹیم میں شامل ہوکر آگے بڑھتے ہیں۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حکومت کے سینکڑوں ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اپنے  پارلیمانی حلقوں میں کھیل کود سے متعلق مقابلوں کا اہتمام کرکے، معاشرے کی ترقی کےلئے ایک نئی راہ تیار کی ہے اور ان کے نتائج آنے والے برسوں میں بالکل واضح طور پر نظر آجائیں گے۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ امیٹھی کے نوجوان کھلاڑی آنے والے برسوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر یقیناً تمغے جیتیں گے اور ان مقابلوں اور تقریبات سے حاصل تجربات، بہت مفید ثابت ہوں گے۔

وزیراعظم مودی نے کہا ’’جب کھلاڑی میدان میں اترتے ہیں تو ان کا صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے- خود کو اور اپنی ٹیم کو فاتح بنانا‘‘۔ انہوں نے اس بات ہر زور دیا کہ پورا ملک آج کھلاڑیوں کی طرح سوچ رہا ہے اور ملک کو اولیت دے رہا ہے۔ کھلاڑیوں کو حوالہ دیتے ہوئے  جناب مودی نے کہا کہ وہ ہر چیز داؤ پر لگا دیتے ہیں اور ملک کے لئے کھیلتے ہیں اور اس وقت، ملک بھی ایک زیادہ بڑے ہدف کی حصولیابی کےلئے کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ ملک کے ہر ضلع کا ہر شہری بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اس کے لئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر شعبے کو ایک احساس ، ایک مقصد، ایک ہدف اور ایک عزم کے احساس کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے اس سلسلے میں نوجوانوں کے لئے ’’ٹوپس‘‘ اور کھیلو انڈیا گیمس جیسی اسکیموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ٹوپس اسکیم کے تحت ملک اور بیرون ملک سینکڑوں ایتھلیٹس ترتیب  حاصل کررہے ہیں اور اس سلسلے میں کروڑوں روپے کے بقدر امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس بات سے بھی مطلع کیا کہ کھیلو انڈیا گیمس کے تحت تین ہزار سے زیادہ  کھلاڑیوں کو ماہانہ 50 ہزار روپے کی نقد امدا د دی جارہی ہے۔ جس کی بدولت انہیں اپنی تربیت ، ٹریننگ، تغذیہ بخش خوراک، کوچنگ، کٹ، ضروری آلات اور ساز و سامان اور دیگر اخراجات سے متعلق ضروریات پوری کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزیراعظم  نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے بدلتے بھارت میں، چھوٹے چھوٹے قصبات کے ہونہار اور باصلاحیت افراد کو موقعے مل رہے ہیں  کہ وہ کھل کر آگے آئیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں بھارت کو اسٹارٹ اپ کا مرکز بنانے میں چھوٹے قصبات کے گراں قدر تعاون کو اجاگر کیا۔ اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ آج کی دنیا میں بہت سے مشہور اور ہونہار کھلاڑی چھوٹے قصبات سے نکل رہے ہیں، وزیراعظم نے اس کا سہرا  حکومت کے شفاف  طریقہ کار کے سر باندھا، جہاں نوجوانوں کو آگے آنے اور اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ایشیائی کھیلوں کی مثال پیش کی، جس میں تمغے جیتنے والے زیادہ تر ایتھلیٹس کا تعلق چھوٹے شہروں سے ہے۔ وزیراعظم مودی نے اس بات کو نمایاں کیا کہ حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی مہارت کا  احترام کرنے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے نتیجہ کا آج مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے اترپردیش کی انو رانی، پارول چودھری اور سدھا سنگھ کی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان ایتھلیٹس نے نتائج پیش کئے ہیں‘‘۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سنسد کھیل پرتی یوگیتا ، ایسے باصلاحیت افراد کو تلاش کرنے اور ملک کےلئے ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا ایک بڑا وسیلہ ہے۔

اپنا خطاب مکمل کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ سبھی ایتھلیٹس کی سخت اور کڑی محنت آنے والے وقت میں نتائج دکھانے شروع کردے گی اور  بہت سے ایتھلیٹس، ملک اور ترنگے کی شان میں اضافہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع م۔ ن ا۔

U-000

                          




(Release ID: 1967356) Visitor Counter : 65