ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا نے مشن لائف کے تحت 2 تا 8 اکتوبر وائلڈ لائف ہفتہ کے دوران بیداری پھیلانے کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا

Posted On: 13 OCT 2023 1:45PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی  تبدیلی کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیانے مشن لائف کے تحت 2تا8 اکتوبر کو وائلڈ لائف ہفتہ کے موقع پر بیداری پھیلانے کی مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ ان کا مقصد دہلی کے متعدد اسکولوں کے طلباء کے درمیان فطرت  کا  توازن قائم رکھنے کے لیے جنگلی حیات کے تحفظ اور آب وہوا کی  تبدیلی کی اہمیت پر زور دینا تھا۔ اس سال کے وائلڈ لائف ہفتہ کی تقریبات کا موضوع "جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے شراکت داری" ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی  تبدیلی کی وزارت کے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا میں پروگرام سینٹر کا مینڈیٹ "جغرافیائی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے جنگلی حیات کا تحفظ (جانداروں کی اقسام اور رہائش گاہ سمیت)" ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا میں فیصلہ سازوں، محققین ، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں، ریسرچ سائنسدانوں اور دیگر متعلقین کے درمیان تحقیق، ترقی اور اختراع  میں تعاون کرنے اور فروغ دینے کے مقصد سے معلومات جمع کرنے، میلان کرنے ، ذخیرہ کرنے، بازیافت اور پھیلانے کے لئے پروگرام سینٹر (پی سی) ای آئی اے سی پی (ماحولیاتی معلومات، بیداری، صلاحیت سازی اور روزگار کا پروگرام ) ریسورس پارٹنر (آرپی) قائم کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012CES.png

ہفتے کے دوران، دہلی کے مختلف اسکولوں کے طلباء کو وائلڈ لائف ویک، اس کی اہمیت اور موضوع یعنی "جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے شراکت" کے بارے میں بتایا گیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا کی ٹیم نے 12 منٹ کی دستاویزی ویڈیو کے ذریعے مشن لائف کا پیغام بھی پہنچایا، طلباء اور اساتذہ نے حلف برداری میں حصہ لیا۔یہ تقریب بہت متاثر کن تھی کیونکہ اس کے بعد اسکول کے طلبا نے جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں اور ماحول دوست انداز میں طرز زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں کو اپناتے ہوئے آب وہوا کی تبدیلیوں سے نمٹنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے میں  دلچسپی ظاہر کی۔ تقریباً 864 شرکا نے بیداری پھیلانے کی ان سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZMXS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MR63.jpg

 

*************

ش ح- ا گ–ع ر

U. No. 10774


(Release ID: 1967340) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi