قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا شدہ کاموں کو کم سے کم کرنے کے لئےخصوصی مہم 3.0کے تحت صفائی ستھرائی اور پائیداری مہم کا اہتمام کیا
Posted On:
12 OCT 2023 9:25PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی پہل خصوصی مہم 3.0 کو جاری رکھتے ہوئے قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے سوچھ بھارت مشن کے اصولوں کو اختیار کرنے کے لئے کئی صفائی ستھرائی اور پائیداری کی مہمات چلائیں۔
اس سلسلے میں 2 اکتوبر 2023 سے لے کر 12 اکتوبر 2023 تک قبائلی امور کی وزارت پوری توجہ کے ساتھ خصوصی مہم میں حصہ لیا اور صفائی ستھرائی کی مہم کے ساتھ ساتھ التواشدہ کاموں کو کم کرنے اور اپنے اسٹاف اور عوام میں بیداری پھیلانے کے لئے سوچھ بھارت مشن کے اصولوں پر عمل کرکے دکھایا۔
اس خصوصی مہم کے دوران وزارت نے متعدد اہداف حاصل کیے، جن میں درج ذیل اہداف شامل ہیں:
- وزارت کے دفاتر کی گہرائی سے صفائی۔
- آئی آئی پی آئی بلڈنگ، نئی دہلی میں نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں وزارت کے ریکارڈ روم میں ریکارڈوں کو مرتب کرنا۔
- قبائلی امور کی وزارت کے جیون تارا بلڈنگ میں واقع دفتر کے کوریڈور وں کی صفائی ستھرائی۔
- ایم پی ریفرنسیز، پارلیمانی ایشیورنسیز، ریاستی حکومت کے ریفرنسیز، عوامی شکایات، پی ایم او ریفرنسیز، فزیکل فائلوں، ای-فائلوں، ضوابط کوآسان بنانے، عوامی شکایات سے متعلق التواشدہ کاموں کو کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
یہ وزارت خصوصی مہم سے متعلق نشانوں کو پورا کرنے اور مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے عہد بند ہے۔ اس پہل کے لئے اس سمت میں مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔
*************
ش ح- ا گ–ع ر
U. No.10762
(Release ID: 1967299)
Visitor Counter : 79