پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر چوتھے ایشیائی پیرا کھیلوں میں حصہ لینے والے ایتھلیٹوں کی رخصتی تقریب میں شامل ہوئے


انڈین آئل چوتھے ایشیائی پیرا کھیلوں میں حصہ لینے والے پیرا ایتھلیٹوں کو مدد فراہم کر رہا ہے

Posted On: 12 OCT 2023 6:52PM by PIB Delhi

بھارتی پیرالمپک کمیٹی (پی سی آئی) اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ چین کے شہر ہانگ چو میں 22 سے 28 اکتوبر 2023 تک منعقد ہونے والے چوتھے ایشیائی کھیلوں کے لیے 196 مرد اور 113 خواتین ایتھلیٹوں پر مشتمل 309 ایتھلیٹوں کی ٹکڑی کو بااختیار بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ رخصتی کی تقریب میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، انڈین آئل کارپوریشن کے صدر جناب شری کانت مادھو ویدیہ اور بھارتی پیرالمپک کمیٹی کے سینئر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر، ایشیائی پیرا کھیلوں کے لیے بھارتی ٹکڑی کے پرچم برداروں کے ذریعہ معزز حضرات کو یادگار جرسیاں پیش کی گئیں۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اپنے خطاب میں بھارت کے پیرا ایتھلیٹوں کے لیے اپنی پرزور حمایت کا اظہار کیا۔ جناب پوری نے کہا، ’’196 مردوں اور 113 خواتین پر مشتمل 309 ایتھلیٹوں کی یہ ٹکڑی ہمارے پیرا اسپورٹس کھلاڑیوں کے ناقابل تسخیر جذبے کا ایک ثبوت ہے۔ ان کے عزم مصمم، جنون اور صلاحیت کی کوئی حد نہیں ہے۔ اب جبکہ وہ اس یادگار سفر پر روانہ ہو رہے ہیں، وہ اپنے ساتھ ایک ملک کی امنگیں لے کر جا رہے ہیں۔ یہ رخصتی تقریب ہمارے جذبات کے اظہار کا طریقہ ہے ۔ ہمیں  آپ پر اعتماد کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آپ ایسا کریں گے اور چوتھے ایشیائی پیرا کھیلوں میں تاریخ رقم کریں گے۔‘‘

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ، ’’یہ ایتھلیٹ کھیل مہارت اور لگن کی حقیقی مثال ہیں پیش کرتے ہیں۔ ان کا سفر سبھی کے لیے باعث ترغیب ہے، جو اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ عزم مصمم اور جانفشانی کے ساتھ کوئی بھی کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے۔ ایک حکومت کےطور پر، ہم ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ان کے ذریعہ بھارت کو فخر کا احساس کرائے جانے کے لیے پرجوش ہیں۔‘‘

انڈین آئل کارپوریشن کے صدر جناب شری کانت مادھو ویدیہ نے غیر معمولی مہارت کو لے کر کمپنی کی عہدبندگی کے بارے میں بات کی۔ جناب ویدیہ نے کہا، ’’انڈین آئل کارپوریشن کو کھیلوں میں شمولیت کو فروغ دینے، بھارت کے پیرا ایتھلیٹوں کو تعاون فراہم کرنے اور ان کے سفر کی حمایت کرنے پر فخر ہے جو عزم مصمم اور انسانی لچک کا ثبوت ہے۔ انڈین آئل کے لیے ان غیر معمولی صلاحیت کے حامل ایتھلیٹوں کی حمایت  کرنا ’ملک کو ترجیح‘ کی ہماری اقدار کے مطابق ہے۔‘‘

بھارت پہلی مرتبہ ایک غیر معمولی حصولیابی کے تحت پانچ کھیلوں – کینو، نابینا فٹ بال، لان باؤلس، روئنگ اور تائیکونڈو سمیت  مجموعی طور پر 17 کھیلوں میں حصہ لے گا۔ رخصتی کی تقریب کے توسط سے ان ایتھلیٹوں کی ستائش کی گئی اور ان میں حوصلہ اور عہدبندگی کا احساس پیدا کیا گیا کیونکہ وہ تاریخ میں اپنا نام درج کرانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارت کی پیرالمپک کمیٹی کی صدر اور ایشیائی کھیلوں کی تمغہ فاتح ڈاکٹر دیپا ملک نے زبردست حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا۔ ڈاکٹر دیپا ملک نے کہا، ’’یہ ایتھلیٹ جس راستے پر چلے ہیں وہ ایثار، غیر متزلزل عزم اور لاتعداد گھنٹوں کی سخت محنت سے بھرا کام ہے۔ چوتھے ایشیائی پیرا کھیلوں میں ان کی شرکت ان کے مضبوط جذبے اور انڈین آئل، حکومت ہند اور ان کے ساتھ رہے تمام خیرخواہوں کی حمایت کا ثبوت ہے۔ ‘‘

بھارتی پیرالمپک کمیٹی کے سکریٹری جنرل جناب گرشرن سنگھ نے ایتھلیٹوں کو ایک اہم پیغام دیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ رخصتی تقریب محض رخصتی نہیں ہے؛ یہ آپ کی طاقت، آپ کے حوصلے اور عزم مصمم کا جشن ہے۔ آپ نہ صرف بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں بلکہ آپ لاکھوں افراد کی امنگوں اور خوابوں کو اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ چوتھے ایشیائی پیرا کھیلوں میں آپ کی کارکردگی بھارتی ایتھلیٹوں کے ناقابل تسخیر جذبے کی ایک شاندار مثال ہے۔‘‘

حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے ایشیائی کھیلوں میں 107 تمغات جیت کر بھارتی ٹکڑی کی تاریخی کارکردگی نے ایتھلیٹوں، کوچوں اور معاون عملے کو یہ یقین دلا دیا ہے کہ چوتھا ایشیائی پیرا کھیل کئی ریکارڈ توڑ دے گا اور ملک میں پیرا گیمز کی تاریخ میں سب سے کامیاب ہوگا۔ بھارت کے 309 پیرا ایتھلیٹ چوتھے ایشیائی پیرا کھیلوں کے لیے اپنے سفر کا آغازکر رہے ہیں، ایسے وقت میں پورا ملک ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن، حکومت ہند اور بھارتی پیرالمپک کمیٹی کے تعاون سے، یہ ایتھلیٹ تاریخ رقم کرنے ، دوسروں کو ترغیب فراہم کرنے اور بھارت کو فخر کا احساس کرانے کے لیے تیار ہیں۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10752



(Release ID: 1967274) Visitor Counter : 85


Read this release in: Telugu , English , Hindi