بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی فوربس کی ’’دنیا کے بہترین آجرین 2023‘‘ فہرست میں شامل ہونے والی سرکاری دائرہ کار کی واحد کمپنی بن کر ابھری
Posted On:
12 OCT 2023 6:18PM by PIB Delhi
بھارت کے سب سے بڑے مربوط توانائی کمپنیوں کے گروپ، این ٹی پی سی کو فوربس کی دنیا کے بہترین آجرین کی فہرست 2023 میں ’’ 2023 کے دنیا کے بہترین آجرین ‘‘ میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ فہرست 10 اکتوبر 2023 کو جاری کی گئی۔ عالمی دربہ بندی میں شامل سرکردہ 700 کمپنیوں میں اس کمپنی کا مقام 261واں ہے، اور یہ کمپنی اس فہرست میں شامل ہونے والی سرکاری دائرہ کار کی اولین بھارتی کمپنی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ این ٹی پی سی میں عوامی طور طریقے دنیا کی سرکردہ کمپنیوں کی سطح کے ہیں۔
ہر سال فوربس آزاد منڈی تحقیق کے توسط سے دنیا کے بہترین آجرین کی فہرست شائع کرتی ہے جس کا مقصد ایسی سرکردہ 700 کمپنیوں کو شناخت کرنا ہوتا ہے جو تربیت اور کرئیر کی نمو کے لیے کام کاج کا بہترین اور مثبت ماحول اور موقع فراہم کرتی ہیں، ساتھ ہی ملازمین کے فوائد کے لیے ، ملازمین پر مرتکز کام کاج کی جگہ کا تنوع پیش کرتی ہیں۔فوربس نے اس سال دنیا کے بہترین آجرین کی ساتویں سالانہ فہرست تیار کرنے کے لیے منڈی تحقیقی کمپنی اسٹیٹسٹا کے ساتھ شراکت داری قائم کی۔
اس نے این ٹی پی سی کے ترقی پسند اور ’’پی ایل ایف سے پہلے عوام‘‘ کے نقطہ نظر، مسلسل ضابطے میں بہتری کے ذریعہ کمپنی کے انسانی وسائل کی ترقی اور انتظام میں عمدگی، ایک دیکھ بھال کرنے والی ، تدریسی اور دلچسپ کام کاج کی جگہ تیار کرنے ، ملازمین کی خیرو عافیت اور نگہداشت اور ملازمین کی ضرورتوں کو ترجیح دے کر اور حکمت عملی کے ساتھ کاروباری ضرورتوں سے ہم آہنگ عوامی طور طریقے اپناکر ملازمین کے لیے ایک بامعنی اور اجتماعی احساس پیدا کرنے، جیسے امور کا اعتراف کیاہے۔
ترقی پذیر عوامی پالیسیوں اور دیگر اقدامات نے افرادی قوت کو فعال اور مستقبل کے لیے تیار کرنے میں سہولت فراہم کی۔ عصری کارکردگی انتظام کاری نظام کا تعارف اور اس کے ساتھ مسلسل جائزے، ارتکازی تدریس اور ترقیاتی پہل قدمیوں ، شفاف کرئیر ڈیولپمنٹ اور جانشینی کی منصوبہ بندی کا نظام، ترقی پسند اور امدادی عوامی پالیسیاں، کچھ ایسے اقدامات ہیں جن کی بدولت ایک مفید اور دلچسپ ماحول پیدا ہو رہا ہے جو این ٹی پی سی کے لیے منفرد ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:10654
(Release ID: 1967212)
Visitor Counter : 86