سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے 7 سے 12 اکتوبر، 2023 کے دوران ذہنی صحت کا ہفتہ منایا

Posted On: 12 OCT 2023 6:07PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کی سماجی انصاف اور بااختیاری کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ملک کے معذور افراد کے تمام ترقیاتی ایجنڈے کی دیکھ بھال کرنے والا نوڈل محکمہ ہے۔ عوام میں ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے وژن کے ساتھ محکمہ نے 7 سے  12 اکتوبر  2023کے دوران  مینٹل ہیلتھ ویک کا انعقاد کیا۔ اس کے وابستہ اداروں کے ذریعے ملک بھر میں 60 سے زائد مقامات پر ہفتے بھر آگاہی پیدا کرنے کے پروگرام، اسکٹس، ویبینرز، ریلی، ہیلتھ چیک اپ، کوئز اور ورکشاپس جیسی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

سی آر سی گورکھپور میں ذہنی صحت ہفتہ منانے کی نمایاں باتوں میں پوسٹر مقابلہ منعقد کرنا شامل ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز (این آئی ای پی آئی ڈی) آر سی نوی ممبئی نے 10.10.2023 کو ’معذور افراد اور ان کے اہل خانہ کی ذہنی صحت کی فلاح و بہبود کا فروغ ‘کے موضوع پر قومی سطح کے آن لائن سی آر ای کا انعقاد کیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ری ہیبلیٹیشن (این آئی ایم ایچ آر) کی جانب سے سیہور کے ریلوے اسٹیشن پر نکڑ ناٹک کے ذریعے دماغی صحت ہفتہ منانے کے پروگرام میں کل 130  پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ اسی طرح دیگر نیشنل انسٹی ٹیوٹس، سی آر سیز اور دیگر ملحقہ اداروں نے ذہنی صحت کا ہفتہ منایا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10746



(Release ID: 1967210) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi