سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جدید ترین طرز کا نیشنل سروے نیٹ ورک شروع کیا جو لگاتار کام کرنے والا ملک گیر ریفرنس اسٹیشنز(سی او آر ایس) نیٹ ورک ہے جس کی کارکردگی  سروے آف انڈیا کے ہاتھ میں ہوگی


بھارت کے پاس اب ایک عالمی درجے کی پریسائز لوکیشن بیسڈ سروس ہے جو بر وقت سینٹی میٹر کی سطح کی پوزیشنگ خدمات فراہم کرتی ہے: ڈاکٹرجتیندر سنگھ

سروے آف انڈیا نے پورے بھارت میں ایک ہزار سے زیادہ سی او آر اسٹیشن قائم کئے ہیں

Posted On: 12 OCT 2023 4:56PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج) سائنس وٹیکنالوجی، پی ایم او ،عملے،عوامی شکایات،پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایک جدید ترین طرز کا نیشنل سروے نیٹ ورک شروع کیا۔ یہ ملک گیر ’’لگاتار کام رہتے رہنے والا ریفرنس اسٹیشن (سی او آر ایس) نیٹ ورک ہے جس کا کام کاج سروے آف انڈیا کے ہاتھ میں ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ اب بھارت کے پاس عالمی درجے کی پریسائز لوکیشن بیسڈ سروس ہے، جو سینٹی میٹر سطح کی پوزیشننگ سروس،بروقت فراہم کرنے کی اہل ہے۔

سروے آف انڈیا نے پورے بھارت میں ایک ہزار سے زیادہ سی او  آر ایس قائم کئے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اب ہم بھارتی طریقہ کار کے لیے بھارتی ڈیٹا کے حامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’’حکومت نے دیہی آبادی والے علاقوں کی نقشہ بندی کے لیے بہت سے ترقی پسندانہ اقدامات سوامتو پروجیکٹ کے نام پر شروع کئے ہیں، جس میں ملٹی ماڈل کنیکٹی ویٹی کے لیے پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان، اسمارٹ سٹیز اور شہری ترقی کے لیے امرت پروجیکٹ، لاجسٹکس شعبے کی بہتری کے لیے ساگر مالا پروجیکٹ،  آبی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے قومی ہائیڈرو لوجی پروجیکٹ اور دیگر بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی کاموں سے متعلق پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان سبھی پروجیکٹوں میں ایک مشترک خاصیت یہ ہے کہ یہ انتہائی باریکی کے ساتھ نقشہ بندی اور پوزیشننگ ڈیٹا پر مبنی ہیں۔

جیو اسپیشل شعبے میں سی اوآرایس پر مبنی خدمات سے خود بخود سمت تلاش کرنے اورمشین کنٹرول پر مبنی زراعت، کانکنی،تعمیر، ٹرانسپورٹ اور شہری ہوا بازی کے شعبے میں کام کاج  کے عمدہ طریقہ کار کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس سے اختراع اورتحقیق کے نئے باب کھلیں گے اور ان شعبوں میں جیو اسپیشل پر مبنی ایکو نظام تشکیل پائے گا۔

سی او آر ایس ڈیٹا سے اوپری ایڈموسفیئر اور خلا کے موسم کے مطالعات جیسے  مختلف سائنسی مطالعات میں بھی مددملے گی اس سے موسمیات اور  اس سےمتعلق پیشگوئی میں مددملے گی۔ اس سے زلزلے اور ہائیڈرولوجی وغیرہ کے مطالعات میں بھی مددحاصل ہوگی۔ ملک گیر سی  اوآرایس پر مبنی خدمات ،کاروبار اورعوام کو دستیاب کرائے جائیں گے جس سے مختلف متعلقہ فریقوں کے ذریعے تیار کردہ جیواسپیشل ڈیٹا کی یقین دہانی ہوگی جس کے تحت متعلقہ فریقوں کو عام حوالہ جات فراہم کئے جائیں گے اور ان کی پیداواریت کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہمارے دانشمند وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کا ایک اہم نشانی یہ ہےکہ  انھوں نے ایس اینڈ ٹی کورفتاربخشی ہے اور اختراع کے لیے ایک سازگارماحول فراہم کیا۔

انھوں نے کہا کہ 2021 کی جیواسپیشل گائیڈ لائنز اورنیشنل جیو اسپیشل پالیسی 2022 (این جی پی 2022) کی وجہ سے  بھارت میں جیو اسپیشل شعبے کی یکسر تبدیلی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار ہوا ہے۔ یہ شعبہ بھارت کو ، ایک ایسی عالمی معیشت بنانے کے خواب کو پورا کرنے میں ملک کی مددکرنےمیں ایک مضبوط رول ادا کرنے کوتیار ہے، جس میں بڑی آبادی  نوجوانوں کی ہو ، جو لگاتاراقتصادی اصلاحات کاحامل ہو اور اس ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبےکولگاتار فروغ حاصل ہو رہا ہو۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کے علاوہ وزیر  اعظم مودی کی شروع کردہ حکمرانی، اصلاحات سے شفافیت،  شہریوں پر خصوصی توجہ اور بدعنوانی کے تئیں ہرگز برداشت نہ کرنے والے رویے کی یقین دہانی ہوئی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آرتھو ریکٹیفائیڈ امیج (او آر آئی) اور ڈیجیٹل ایلیویشن (ڈی ای ایم) کے لیے متعلقہ فریقوں کی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انھوں نے سروے آف انڈیا کی طرف سے منعقدہ جیو اسپیشل ہیکاتھان کے فاتحین کو بھی مبارکباد دی کہ انھوں نے آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد اور مائیکرو سافٹ ان کارپوریشن میں شرکت کی۔

************

ش ح۔ اس  ۔ر ا

 (U.No. 10739)



(Release ID: 1967175) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi