وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ دفاع کی  خصوصی مہم 3.0 کی پیش رفت

Posted On: 12 OCT 2023 4:00PM by PIB Delhi

محکمہ دفاع سووچھتا ابھیان کو جاری رکھتے ہوئے خصوصی مہم 3.0 کے دوسرے ہفتے (2 سے 31 اکتوبر 2023) کو نفاذ  کر رہا ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ خصوصی مہم 3.0 کی تیاری کے مرحلے کے دوران محکمہ دفاع نے پورے بھارت میں ایسی 3066 جگہوں / مقامات کی نشاندہی کی تھی جہاں شووچھتا ابھیان کو عوام پر مرکوز حکمت عملی کے ذریعہ انجام دیا جانا تھا۔ ان مقامات  کا تعلق مختلف اداروں جیسے کنٹرول جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس، بارڈ روڈ آرگنائزیشن اور ملٹری اسپتال، ڈائرکٹوریٹ جنرل آف نیشنل کیڈٹ کور، انڈین کوسٹ گارڈ، سینک اسکول،  کینٹین اسٹور ڈپارٹمنٹ  اور چھاونیوں سے ہے۔  11 اکتوبر 2023 کو کام کے اوقات ختم ہونے تک ایسے 917 مقامات کا پہلا ہی احاطہ کیا جاچکا ہے اور سووچھتا سے متعلق سرگرمیوں کو مختلف عوامی فورموں/ پلیٹ فارم پر وسیع طور پر مشتہر کیا گیا ہے۔

مختلف پیمانوں پر التوا میں پڑے معاملات جیسے ایم پی کے حوالہ جات، عوامی شکایات، بین وزارتی مشاورت، پارلیمانی یقین دہانیاں اور ریاستی حکومت کے حوالہ جات کو خصوصی مہم 3.0  کے پورٹل پر داخل کیا گیا ہے۔ کل ملاکر 35,660  فائلوں  کی پھر سے نظر ثانی کے لئے نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے 18,631 ایسی فائلوں پر 11.10.2023 تک نظرثانی کی جاچکی  ہے اور ایسی  9,262  فائلوں کو ختم کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر خصوصی مہم 3.0 پورٹل پر ڈیٹا کی نگرانی اور اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک مخصوص ٹیم محکمہ کے تمام ڈویژنوں اور منسلک/ماتحت دفاتر کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے۔ 11.10.23 کوکام کے اوقات ختم ہونے تک ، کل 44,561 مربع فٹ جگہ خالی کر الی گئی ہے اور متروک شدہ  گاڑیوں کی نیلامی اور دیگر اسکریپ اور  دیگر کباڑ کو فروخت کرکے 55.14 کروڑ روپے  حاصل کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 27 قواعد/عمل کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔

خصوصی مہم 3.0 اور سووچھتا ابھیان کے سلسلے میں کی جانے والی تمام سرگرمیاں بھی ہیش ٹیگ # خصوصی مہم 3.0 پر پوسٹ کی جارہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ و ا۔ ن ا۔

U- 10737

                          


(Release ID: 1967135) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Telugu