سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈبلیو آئی پی او کے ڈائرکٹر جنرل نے سی ایس آئی آر- روایتی علم کی ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ کیا
Posted On:
12 OCT 2023 3:47PM by PIB Delhi
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈیرن تانگ اور ڈبلیو آئی پی او کے دیگر معزز مندوبین نے سی ایس آئی آر - روایتی علم کی ڈیجیٹل لائبریری ( ٹی کے ڈی ایل) سہولت کا دورہ کیا اور سی ایس آئی آر اختراعی نظام ، ٹی کے ڈی ایل، سی ایس آئی آر ٹیکنالوجیوں اور سی ایس آئی آر کی موجودہ آئی پی کی طاقت اور حکمت عملی پر بات چیت میں حصہ لیا۔
سی ایس آئی آر ٹیم کی قیادت ڈی ایس آئی آر کی سکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر (مسز) این کلیسیلوی کر رہی تھیں۔ معزز مہمانوں میں پیٹنٹ، ڈیزائنز اور ٹریڈ مارکس (سی جی پی ڈی ٹی ایم) کے کنٹرولر جنرل پروفیسر اُنت پی پنڈت، اور صنعت اور اندرونی تجارت کی فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی، سی جی پی ڈی ٹی ایم) کے دفتر اور آیوش کی وزارت کے نمائندے شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر کلیسیلوی نے آئی پی آر پالیسی اور حکمت عملی سمیت سی ایس آئی آر کے قابل فخر آئی پی ورثے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ جناب تانگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ اور بات چیت، سی ایس آئی آر خاندان کے اختراعی ماحولیاتی نظام کو مزید تقویت فراہم کرے گی۔ انہوں نے سی ایس آئی آراور ڈبلیو آئی پی او کے درمیان نئی مشترکہ کوششوں کے امکانات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے یہ بھی رائے دی کہ جناب تانگ اور ڈبلیو آئی پی او کے وفد کا یہ دورہ عالمی سطح پر سی ایس آئی آرکی سائنس اور ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو اجاگر کرے گا۔
جناب ڈیرن تانگ نے مزید جامعیت لانے اور آئی پی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے، اسے ایک طاقتور کلید کے طور پر جگہ دینے کے لیے ڈبلیو آئی پی او کے ویژن کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی صلاحیت نئی نہیں ہے اور یہ کئی ہزار سال پرانی ہے۔ وہ ایک اہم ہندوستانی اختراع کار کے طور پر سی ایس آئی آر کی طرف سے کی جانے والی شاندار پیش رفت کو معلوم کرتے ہوئے خوش تھے، اور انہوں نے ٹی کے ڈی ایل، پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) ،پیٹن فارمیٹکس اور آئی پی آڈٹ سے متعلق تنظیم کی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ایک ساتھ بامعنی اور اثر انگیز سفر کے لیے سی ایس آئی آر کے ساتھ ڈبلیو آئی پی اوکی حمایت کا اظہار کیا۔

سی ایس آئی آر - ٹی کے ڈی ایل یونٹ کے دورے میں، آیوروید، یونانی، سدھا، اور سووا رپگا، یوگا کےروایتی ادویات کے قدیم ہندوستانی متن کے ڈیجیٹائزیشن سے متعلق مختلف سرگرمیوں کی نمائش کی گئی اور دانشورانہ املاک کی غلط گرانٹ کے ذریعے روایتی علم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے تیسرے فریق کی عرضیاں دکھائی گئیں۔ ڈبلیو آئی پی او کے مندوبین نے سی ایس آئی آر – ٹی کے ڈی ایل ٹیم کے ساتھ بات چیت کی تاکہ کام کی بین الضابطہ نوعیت اور اس کے اثرات کو روایتی علم کے اپنی نوعیت کے پہلے آرٹ ڈیٹا بیس کے طور پر سمجھا جا سکے۔ مسٹر ڈیرن تانگ اور ٹیم ڈبلیو آئی پی او نے ٹی کے ڈی ایل پر کئے گئے کام کو سراہا اور رائے دی کہ یہ جنوب جنوب تعاون کے لیے ضروری حکمت عملی ہے۔

نمائش میں، سی ایس آئی آر نے اپنی عالمی سطح پر بینچ مارک شدہ ٹیکنالوجیوں اور پائپ لائن میں ممکنہ طور پر صورت حال کو بدلنے والی تکنیکی تعمیل کو مندوبین کے سامنے پیش کیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ تمام ٹیکنالوجیاں معروضی ہیں اور آئی پی حکمت عملی کے ذریعے اچھی سوچ کے ساتھ تعاون یافتہ ہیں، ڈی جی، ڈبلیو آئی پی او، سی جی پی ڈی ٹی ایم اور ٹیم نے سی ایس آئی آر کی سرگرمیوں کو سراہا۔ ڈی جی، ڈبلیو آئی پی او اور سی جی پی ڈی ٹی ایم نے درخواست کی کہ نمائش شدہ سی ایس آئی آر ٹیکنالوجیوں کی تفصیلات کو قومی آئی پی کمپنڈیم میں شامل کیا جائے جو او/او سی جی پی ڈی پی کے ذریعہ ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔
سی ایس آئی آر – ٹی کے ڈی ایل کے بارے میں: روایتی علم کی ڈیجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) استحصال کو روکنے اور بنیادی طور پر بین الاقوامی پیٹنٹ دفاتر میں ہندوستانی روایتی علم کو غلط پیٹنٹ سے بچانے کے لیے ایک اہم ہندوستانی اقدام ہے۔ ہندوستان کا بھرپور اور وقت مدتی تجربہ شدہ روایتی طبی علم ، جو سنسکرت، ہندی، عربی، فارسی، اردو، تامل وغیرہ زبانوں میں موجود ہے، بین الاقوامی پیٹنٹ دفاتر میں پیٹنٹ کے معائنہ کاروں کے لیے نہ تو قابل رسائی ہے اور نہ ہی قابل فہم ۔ ٹی کے ڈی ایل میں ہندوستانی روایتی ادویات کا علم عوامی ڈومین میں دستیاب ہے اور اس کا تعلق آیور وید، یونانی، سدھا اور سووا رِگپا سے متعلق کلاسیکی/روایتی متن سے ہے، جو ڈیجیٹائزڈ فارمیٹ میں ہے اور یہ پانچ بین الاقوامی زبانوں (انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہسپانوی اور جاپانی) میں بھی دستیاب ہے۔
ڈبلیو آئی پی او کے بارے میں: ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او)، دانشورانہ املاک (آئی پی) خدمات، پالیسی، معلومات اور تعاون کا عالمی فورم ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی ایک ذاتی فنڈنگ والی ایجنسی ہے، جس کے 193 رکن ممالک ہیں۔ ڈبلیو آئی پی اوکا مشن ایک متوازن اور موثر بین الاقوامی آئی پی نظام کی ترقی کی رہنمائی کرنا ہے، جو سب کے فائدے کے لیے جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو فعال بناتا ہے۔ تنظیم کا منشور ، گورننگ باڈیز اور طریقہ کار ڈبلیو آئی پی او کنونشن میں طے کیے گئے ہیں، جس نے ڈبلیو آئی پی او کو 1967 میں قائم کیا تھا۔ دیگر افعال کے علاوہ، ڈبلیو آئی پی او، بین الاقوامی آئی پی قوانین کی تشکیل کے لیے ایک پالیسی فورم فراہم کرتا ہے نیز سرحدوں کے پار آئی پی کی حفاظت اور تنازعات کو حل کرنے کے لیے عالمی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ممالک میں تعاون اور صلاحیت کی تعمیر کو آسان بناتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ع - ق ر)
U-10731
(Release ID: 1967080)
Visitor Counter : 125