عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شکایات کی انٹلیجنٹ نگرانی  کے نظام 2.0 (آئی جی ایم ایس)، شکایات کا عوامی پورٹل اور ڈی اے آر پی جی کے ٹری ڈیش بورڈ پورٹل میں خودکار تجزیہ کا آغاز کیا


آئی آئی ٹی کانپور کے ذریعے لاگو کیا گیا ،آئی جی ایم ایس  2.0،ڈی اے آر پی جی کے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کو مصنوعی انٹلیجنس کے ساتھ مربوطہ کیا گیا

"وزیراعظم مودی نے بار بار زور دے کر کہا ہے کہ شکایت کا ازالہ، حکومت کی جوابدہی اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے لیے بھی اہم ہے": ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوچھتا خصوصی مہم 3.0 کا آغاز کیا اور ڈی اے آر پی جی کی طرف سے تیار کردہ (ای- بک) ‘پریسیڈنٹ بک’ کا بھی اجرا کیا

وزیر موصوف نے ای -آفس پورٹل پر منتقل کردہ تمام مواصلات کے ساتھ ،مکمل طور پر فائل لیس آفس کے حصول کے لیے، ڈی اے آر پی جی کی ستائش کی

Posted On: 29 SEP 2023 5:56PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے  محکمہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے محکمہ کے ٹری ڈیش بورڈ پورٹل میں آئی جی ایم ایس  2.0 عوامی شکایت پورٹل اور خودکار تجزیہ کا آغاز کیا۔

شکایات کی انٹلیجنٹ نگرانی  کے  نظام 2.0 (آئی جی ایم ایس) کے  ڈیش بورڈ کو آئی آئی  ٹی  کانپور نے ڈی  اے آر پی جی کے ساتھ 14 دسمبر 2021 کو مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کے ساتھ ڈی  اے آر پی جی معلوماتی نظام (سی پی  جی آر اے ایم ایس) کو اپ گریڈ کرنے کے لیے، ایک مفاہمت نامہ کرنے کے بعد لاگو کیا ہے۔ ڈیش بورڈ، درج کردہ اور نمٹائی گئی شکایات کا فوری ٹیبولر تجزیہ ، ریاست وار اور ضلع وار درج کردہ شکایات اور وزارت وار اعداد وشمار فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈیش بورڈ حکام کو شکایت کی اصل وجہ کی نشاندہی کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OVSC.jpg

عام آدمی کی طرف سے اٹھائے جانے والے مسائل اور ان کی شکایات کے وقتی ازالہ پر اعتماد کے ساتھ، سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر سالانہ تقریباً 20 لاکھ شکایات موصول ہوتی ہیں۔ بڑی تعداد میں شکایات کے مدنظر، شکایات کی درجہ بندی اور نگرانی دستی طور پر نہیں کی جا سکتی۔ اس طرح، آئی جی ایم ایس پورٹل، منتخب اسکیم/ وزارت کے لیے ڈرافٹ لیٹر بنانے اور متعلقہ وزارت/محکمہ کی طرف سے شکایات کے ازالے کے عمل کو تیز کرنے میں ڈی اے آر پی جی کی مدد کرے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بار بار اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ شکایت کا ازالہ حکومت کی جوابدہی اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے لیے بھی اہم ہے۔ ایک زیادہ مضبوط انسانی انٹرفیس میکانزم بھی متعارف کرایا گیا ہے جس میں شکایت کے حل کے بعد مشاورت بھی شامل ہے۔

وزیر موصوف نے انگریزی کے ساتھ سی پی  جی آر اے ایم ایس پورٹل کو 22 شیڈول زبانوں میں دستیاب کرانے کے لیے ڈی  اے آر پی جی  کی ستائش کی، تاکہ عام آدمی اس کے فوائد سے استفادہ کر سکے۔ انہوں نے ریاستی پی جی پورٹلس اور دیگر سرکاری پورٹلس کو سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پہلی بار، سی پی  جی آر اے ایم ایس میں ڈی اے آر پی جی کی طرف سے کی گئی اصلاحات کی وجہ سے ،مرکزی وزارتوں اور محکموں کے ذریعہ عوامی شکایات کے نمٹارے کا اوسط وقت  میں کمی  ہوئی ہے۔ انہوں نے اطمینان کے ساتھ اس بات کو واضح کیا کہ مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے، معاملات کو نمپٹانے اوسط وقت میں 2021 میں 32 دن  کے مقابلے میں نمٹانے کے اوسط وقت میں2023 میں 18 دن تک کی تقریباً 50 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HHRM.jpg

ڈی اے آر پی جی دفتر کے اپنے دورے کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوچھتا خصوصی مہم 3.0 کا بھی آغاز کیا اور محکمہ کی طرف سے تیار کردہ پریزیڈنٹ بک (ای- بک) کا اجرا کیا۔ انہوں نے ای آفس پورٹل پر منتقل ہونے والے تمام مواصلات کے ساتھ ،مکمل طور پر فائل لیس آفس کے حصول کے لیے ڈی اے آر پی جی کی تعریف کی۔

مرکزی وزیر کو بتایا گیا کہ پچھلی دو سوچھتا مہموں کے دوران تقریباً 90 لاکھ مربع فٹ پرائم آفس کی جگہ کی صفائی ستھرائی کی  ہے اور اسے خوشگوار ماحول میں استعمال میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت نے اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 370.83 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ، 64.92 لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 4.56 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 8998 ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات کا جواب دیا گیا۔ سوچھتا مہم نے حکومت میں ای -آفس ورک کلچر کو بھی فروغ دیا اور اب 90فیصد سے زیادہ فائل ورک آن لائن کر دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00307JR.jpg

حکومت ہند نے ،بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر، 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم گزشتہ دو سالوں میں چلائی گئی خصوصی مہموں کی ایک کڑی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چند مہینوں میں سوچھتا مہم کو جن آندولن میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا، ڈی اے آر پی جی نے 300 بہترین طریقوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جسے تمام سرکاری وزارتوں اور محکموں کے ذریعے لاگو کیا جائے گا اور میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر اس کی تشہیر کی جائے گی، جس میں 'پوری حکومت' اور 'مکمل سائنس' کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VXWO.jpg

خصوصی مہم 3.0 وزارتوں/محکموں اور ان کے منسلک/ ماتحت دفاتر کے علاوہ خدمت کی فراہمی یا عوامی انٹرفیس کے لیے ذمہ دار فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ڈی اے آر پی جی خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کا نوڈل محکمہ ہے۔

کابینہ سکریٹری نے 25 اگست 2023 کو حکومت ہند کے تمام سیکریٹریوں کو مخاطب کیا اور اس کے لیے ڈی اے آر پی جی رہنما خطوط یکم ستمبر 2023 کو جاری کیے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ع - ق ر)

(12-10-2023)

U-10724



(Release ID: 1967027) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi