جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کی وزارت کےآبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے کے افسران یکم اکتوبر 2023 کو چھٹھ گھاٹ، آئی ٹی او پر بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائیں گے

Posted On: 29 SEP 2023 6:46PM by PIB Delhi

سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس)، 2023 مہم کے ایک حصے کے طور پرجل شکتی کی وزارت، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے کے سکریٹری جناب پنکج کمار نے آج محکمے کے افسران/ عملے کو صبح 10:30 بجے کمیٹی روم، شرم شکتی بھون، نئی دہلی میں‘‘سوچھتا کاحلف ’’ دلایا۔ محکمہ کے عہدیداروں نے ملک کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد کیا اور صفائی ستھرائی کے لیے رضاکارانہ کام کے لیے ہفتے میں دو گھنٹے وقف کرنے سمیت مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی ۔

فوٹو

مزید برآں، وزیر اعظم کی طرف سے یکم اکتوبر کو صفائی مہم میں لوگوں کو شامل کرنے کے لیے دی گئی ایک مخصوص ‘کال فار ایکشن’ پر 2 اکتوبر کو سوچھ بھارت دیوس کے پیش خیمہ کے طور پر،ڈی او ڈبلیو آر ، آر ڈی اور جی آر، جل شکتی کی وزارت اور اس کی تنظیمیں صبح 10 بجے ایک گھنٹے کے لیے ‘ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ’ کے نعرے کے ساتھ اس دن خصوصی صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ ڈی او ڈبلیو آر ، آر ڈی اور جی آر کے سینئر افسران/ عملہ، گنگا کی صفائی کے قومی مشن (این ایم سی جی) اور اس سے منسلک تنظیموں کے ساتھ ساتھ رضاکار تنظیمیں،اسکولوں/کالجوں، آر ڈبلیو ایز ، یوتھ گروپس وغیرہ کے ساتھ مل کر چھٹھ گھاٹ، آئی ٹی او، نئی دہلی پر یکم اکتوبر کو بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کریں گے۔

اس کے علاوہ، یکم اکتوبر کے لیے مختلف تنظیموں کی طرف سے تقریباً 60 پروگرام طے کیے گئے ہیں جن میں  مندرجہ ذیل شامل ہیں:

نمبرشمار

تنظیمیں

جوسرگرمیاں کی جانی ہیں

1

فرکابیراج پروجیکٹ

شناخت شدہ علاقوں سے پولی تھین اور دیگر کوڑے کے مواد اور کوڑے کو جمع کرنا اور ٹھکانے لگانا، جھاڑیوں کو صاف کرنا، گھاس کی سطح کی صفائی وغیرہ جس میں مقامی این جی او اور اسکول کے بچے شامل ہیں۔

2

بتواریوربورڈ

جھانسی فیلڈ ہاسٹل سمیت دفتر کی عمارت اور آس پاس کے بیرونی علاقوں کی صفائی۔

3

نیری والم

سووچھتا عہد کے بعد جنگل کی صفائی، سطح کی صفائی، ختم کی گئی اشیاء کا ڈھیر لگانا، تیج پور میونسپل بورڈ کے ساتھ پلاسٹک کے کچرے کو جمع کرنا اور ان کابندوبست کرنا شامل ہیں۔

4

جی ایف سی سی

صفائی  ستھرائی اور بیداری کے لیے پورے امرناتھ پتھ پر جلوس نکالے جائیں گے۔

5

سی جی ڈبلیو بی

میونسپل کارپوریشن فرید آباد کے تعاون سے دفتر کے احاطے کے باہر اورکے وی نمبر 3،  این ایچ IV، فرید آباد کے قریب سڑک کے کنارے صفائی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

6

نرمداکنٹرول اتھارٹی

سڑکوں، گلیوں، گارڈن اور بلڈنگ ڈویژن کیمپس کی صفائی، نرمدا کالونی اسکیم 78، وجے نگر، اندور

7

پولاورم پروجیکٹ اتھارٹی

عوامی شرکت  کوشامل کرتے ہوئے پولاورم پروجیکٹ سائٹ سے پولی تھین، کوڑا کرکٹ اور دیگر کوڑے کو جمع کرنا اور ٹھکانے لگانا ۔

8

این آر سی ڈی

دہلی کے پرمانند اسپتال کے قریب یمنا گھاٹ میں صفائی کی سرگرمی

9

سی ڈبلیو پی آر ایس

عام لوگوں کو شامل کرتے ہوئے3 کلومیٹر طویل سی ڈبلیو پی آر ایس نہر کی صفائی ۔

10

این پی سی سی

گوہاٹی کے وشسٹھ مندر میں پلاسٹک کے کچرے کی صفائی

11

سی ڈبلیو سی (صرف ہیڈکوارٹر)

نئی لائبریری بلڈنگ، سی ڈبلیو سی آر کے پورم کے آس پاس کے علاقے میں صفائی مہم  چلانا۔

12

این ڈبلیو ڈی اے

 دوکانداروں کے ساتھ پی وی آر شاپنگ کمپلیکس کے اطراف کی صفائی،اورمقامی شراکت داری کے ساتھ پارک اور این ڈبلیو ڈی اے آفس کی  صفائی۔

13

سی ایس ایم  آر ایس

عوامی شرکت سے بیر سرائے پارک کی صفائی (عارضی)

14

این آئی ایچ

روڑکی میں لکشمی نارائن گھاٹ کی صفائی

15

این ڈبلیو آئی سی

سیوا بھون کے باہر شناخت شدہ علاقوں سے پولی تھین، کوڑا کرکٹ کے مواد اور کوڑے کو جمع کرنا اور ٹھکانے لگانا، جھاڑیوں کو صاف کرنا، گھاس کی سطح کی صفائی وغیرہ۔

16

برہم پتربورڈ

عوامی شرکت کے ساتھ گوہاٹی ہیڈکوارٹر آفس کے قریب سڑک کے کنارے صفائی

17

این ڈی ایس اے

عمرونگ ڈیم، آسام اور کنگسابتی ڈیم، مغربی بنگال کے اوپر اور نیچے کی طرف ڈیم کی صفائی

18

ڈبلیو اے پی سی او ایس

کیرالہ میں خصوصی بچوں کے ساتھ خصوصی صفائی مہم

19

این ڈبلیو اے

کھڑکواسلا ڈیم پر صفائی مہم

20

تنگابھدربورڈ

لانچ گیٹ، ٹی بی ڈیم کے قریب تنگ بھدرا ریزروائر بینک میں صفائی کی خصوصی سرگرمی

21

جی آر ایم بی

جی آر ایم بی/جلسودھا، حیدرآباد میں صفائی مہم

22

یووائی ا ٓر بی

پبلک پلیس پارک، بازار کی صفائی

23

این ایم سی جی

علاقائی دفاتر کے ذریعہ مختلف گھاٹوں پر بڑے پیمانے پر صفائی مہم

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔س ک۔ ف ر

U-10715

                         


(Release ID: 1966985)
Read this release in: English , Hindi