شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کی وزارت میں خصوصی مہم 3.0 کا آغاز
خصوصی مہم 3.0 کے پہلے ہفتے میں 4360 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 7310 مربع فٹ جگہ کو خالی کرائی گئی اور 316 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
خصوصی مہم 3.0 کے پہلے ہفتے (2-7 اکتوبر 2023) میں کباڑے کونمٹانے سے 45,01,904 روپے کی آمدنی ہوئی
وزارت اور اس سے منسلک دفاتر، خود مختار اداروں اور سی پی ایس ای کے ذریعہ ملک بھر میں صفائی کی 582 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
50,000 مربع فٹ سے زیادہ فائلوں کو ختم کرنے اور اسکریپ اور دیگر فالتو مواد کو ٹھکانے لگانے کے بعد جگہ کو خالی کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے
Posted On:
12 OCT 2023 12:11PM by PIB Delhi
زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے مقصد کے ساتھ، شہری ہوا بازی کی وزارت خصوصی مہم 3.0 (2 اکتوبر-31 اکتوبر 2023) میں حصہ لے رہی ہے۔




مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران، (15 ستمبر-29 ستمبر، 2023) مختلف زمروں کے تحت زیر التواء معاملات کی نشاندہی کی گئی 7,923 فزیکل فائلیں، 3538 الیکٹرانک فائلوں کو نظرثانی کے لیے نشاندہی کی گئی۔ اس کے علاوہ 966 عوامی شکایات اور 230 عوامی شکایات کی اپیلوں کو بھی مہم کے دوران نمٹانے کا ہدف ہے۔
یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے سوچھ بھارت کے ایک حصے کے طور پر ایک صفائی کی پہل، شرمدان میں شامل ہونے کے لیے وزیر اعظم’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک سا تھ ‘‘کی واضح اپیل کے مطابق، ملک بھر میں ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم انجام دی گئی۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے اپنی تنظیموں کے ساتھ مل کر وزارت کے ماتحت تنظیموں کے علاقائی/ فیلڈ آفسز کے ذریعے صفائی مہم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ایکشن پلان تیار کیا تاکہ مہم کے مقاصد کو حاصل کرنے میں اپنا تعاون دیا جا سکے۔ یکم اکتوبر 2023 کو صفائی مہم اور شرمدان کے لیے 140 تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
مہم کے پہلے ہفتے (2-7 اکتوبر 2023) میں 4360 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 7310 مربع فٹ۔ جگہ خالی کی گئی، 316 عوامی شکایات کو دور کیا گیا اور کباڑکو ٹھکانےلگانے سے 45,01,904 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
مہم کے مقصد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور دوسروں کو ترغیب دینے کے لیے وزارت کے سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل اور اس کے انتظامی کنٹرول میں تنظیموں کے ذریعے X (سابقہ ٹویٹر) پر 180 سے زیادہ ٹویٹس پوسٹ کی گئی ہیں۔
*************
ش ح۔ ح ا ۔ ف ر
U-10716
(Release ID: 1966984)
Visitor Counter : 132