قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بائیسویں لاء کمیشن نے رپورٹ پیش کی:


’’ ایف آئی آر کے آن لائن اندراج کو فعال کرنے کے لیے ضابطہ فوجداری، 1973 کی دفعہ 154 میں ترمیم ‘‘

Posted On: 29 SEP 2023 8:14PM by PIB Delhi

لاء  کمیشن آف انڈیا کو وزارت داخلہ کی طرف سے جون، 2018 ء کے خط کے ذریعے ایک ریفرنس  موصول ہوا،  جس میں کمیشن سے ایف آئی آر کے آن لائن رجسٹریشن کو فعال بنانے کے لیے ضابطہ فوجداری ، 1973 (سی آر پی سی) کی دفعہ 154 میں ترمیم کے قابل عمل ہونے  کا مطالعہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔  

مذکورہ بالا کو مدنظر رکھتے ہوئے، 22ویں لاء کمیشن نے  ریفرنس  پر غور کیا اور  ڈیجیٹل دور میں ، اس کی ابتداء اور ترقی کی معلومات حاصل کرتے ہوئے ، بھارت میں ایف آئی آر کے آن لائن رجسٹریشن اور   اس کے کام کاج سے متعلق قانون کا ایک جامع مطالعہ کیا گیا ۔ کمیشن نے نوآبادیاتی اور آزاد  بھارت دونوں میں ایف آئی آر کے اندراج کی تاریخ اور اس موضوع پر معزز سپریم کورٹ اور معزز ہائی کورٹس کے مختلف فیصلوں کا بھی تجزیہ کیا۔  اس کے علاوہ ، 22ویں لاء کمیشن نے پولیسنگ اصلاحات میں شامل اداروں یعنی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو اور بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ وسیع مشاورت کی  ۔  مزید یہ کہ کمیشن نے  تعلیم کے ماہرین ، وکلاء، سینئر پولیس افسران وغیرہ کے ساتھ وسیع پیمانے پر مشاورت بھی کی۔

کمیشن نے ریفرنس کا جائزہ لیا اور  27 ستمبر ، 2023 ء کو اپنی رپورٹ نمبر 282 قانون اور انصاف کی وزارت کے قانونی امور کے محکمے کو پیش کی ۔  رپورٹ کا عنوان  ہے ، ’’  ایف آئی آر کے آن لائن رجسٹریشن کو فعال بنانے کے لیے  ضابطہ فوجداری  ، 1973  کی دفعہ  154 میں ترمیم ‘‘  ۔    کمیشن کا خیال ہے کہ ای-ایف آئی آر کا رجسٹریشن مرحلہ وار طریقے سے  نافذ کیا جانا چاہیئے  ، جس کی شروعات تین سال تک  کی قید کی سزا والے جرائم سے  کی جا سکتی ہے ۔

-----------------------

(ش ح۔  ف ا    ۔ ع ا)

U NO: 10712


(Release ID: 1966957)
Read this release in: English , Hindi