سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا کہ چندریان 3 اور ڈی این اے ویکسین کی  دوہری کامیابی نے بھارت کی سائنسی برادری کو عالمی سطح پر  مقام دلایا ہے


جہاں تک سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کا تعلق ہے وزیر اعظم مودی کی قابل قیادت میں بھارت کے لیے یہ بہترین وقت ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

’’ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ انسپائر – مانک مقابلے کے لیے ملک بھر سے 7 لاکھ اندراجات  ہوئے ہیں ،  53  فی صد  جدت طراز لڑکیوں  نے شرکت  کی ، جب کہ 83 فی صد  اندراجات دیہی علاقوں سے ہوئے

Posted On: 11 OCT 2023 5:46PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی  کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛  وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ چندریان -3 اور ڈی این اے ویکسین کی دوہری کامیابی نے بھارت کی سائنسی برادری کو عالمی سطح پر  مقام فراہم کیا ہے ، جہاں ترقی یافتہ ممالک بھی ہم سے صلاح لے رہے ہیں۔

نئی دلّی میں  انسپائر – مانک  کی  اعزاز دینے سے متعلق تقریب کی 10ویں قومی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ ( این ایل ای پی سی )  سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جہاں تک سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کا تعلق ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل قیادت میں بھارت کے لیے ، یہ بہترین وقت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HSH4.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چندریان 3، آدتیہ ایل وَن اور کووڈ ویکسینز کی کامیابی نے بھارت کی شبیہہ کو  بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ وزیر اعظم مودی نے انہیں عالمی بھلائی قرار دیا ہے ، جن کا اشتراک  تمام ممالک کے ساتھ  کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاد رہے کہ بھارت نے 100 سے زیادہ ممالک کو ویکسین فراہم کیں اور  کووِن  ایپ کے ذریعے فراہمی  کے طریقہ ٔکار کو بھی  مشترک کیا۔

خلائی معیشت پر بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا کہ جس طرح سے بھارت اس شعبے میں  آگے بڑھ رہا ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ خلائی معیشت بھارتی معیشت کے ایک اہم ستون کے طور پر ابھرے گی ، جو کہ موجودہ  8 بلین امریکی ڈالر  سے 2040  ء تک 40 بلین امریکی ڈالر  تک پہنچ جائے گی۔ وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ متعدد اور متنوع خلائی مشنوں اور ایپلی کیشنز کی وجہ سے بین الاقوامی تخمینہ  2040 ء تک  100 بلین امریکی ڈالر  تک پہنچنے کا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X4J8.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ملک بھر سے انسپائر- مانک (ملین ذہنوں کو  فروغ دینے والی قومی امنگوں اور علم) کے لیے 7 لاکھ اندراجات ہوئے   جس میں 53 فی صد  شراکت داری جدت طراز  لڑکیوں  کی تھی ۔

وزیر موصوف کو یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ 83 فی  صد  اندراجات دیہی علاقوں سے  ہوئے اور یہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کو دیہی علاقوں میں اور  امنگوں والے اضلاع اور بلاکس کی  دہلیز پر لے جانے کے  ، وزیر اعظم کے ویژن کو صحیح ثابت کرتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنس اور  ٹیکنالوجی کے محکمے کے سینئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ بچوں کو صحیح  طور پر رہنمائی کے ذریعے آئیڈیا ایکسچینج اور انوویشن کے عالمی سطح پر بہترین ماحولیاتی نظاموں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 440 نمائش کنندگان میں سے 60 نوجوان اختراع کار امرت کال میں اہم کردار ادا کریں گے تاکہ 2047 ء تک  ،  جب بھارت آزادی کے سو سال کا جشن منائے گا  ، بھارت کو ایک عالمی ٹیک ہب بنانے میں اپنا  تعاون دے سکیں  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XF08.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  ، ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر ابھے کرندیکر نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں نے اپنی مصنوعات اور ایپلی کیشنز کو ڈیزائن کیا ہے  ، جو روزمرہ کے استعمال کی ہیں اور مقامی مسائل کو حل کرنے اور عام آدمی کی زندگی کو سہل بنانے کے لیے ایس اینڈ ٹی کا استعمال کرنے کی  ، وزیر اعظم کی نصیحت کے  عین مطابق ہے۔ ۔

انسپائر –مانک  کی 10ویں قومی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ ( این ایل ای پی سی )  کا افتتاح     9 اکتوبر  ، 2023 ء  بروز پیر  کو ہوا تھا ، جہاں ملک بھر کے اسکولوں کے 441 منتخب طلباء کے  اختراعی آئیڈیاز کی نمائش کی گئی۔

09  - 10  اکتوبر  ، 2023 ء  کو دو دن کے لیے منعقد کی گئی  ، اس نمائش میں  پیش کی گئی اختراعات  میں قومی ترجیحات جیسے کسانوں کے لیے ٹیکنالوجی، صفائی ستھرائی، خواتین کے لیےسیفٹی  اور سکیورٹی ، صاف  ستھری توانائی وغیرہ پر توجہ مرکوز  کی گئی ۔ یہ  نمائش ، اب عوام کے لیے کھلی  ہے۔

سال 22-2021  ء  کے دوران  ، ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کل 7.05 لاکھ  آئیڈیاز اور اختراعات موصول ہوئیں۔ اس اسکیم نے ملک کے 715 اضلاع (98 فی صد ) بشمول 124  امنگوں والے اضلاع کےآئیڈیاز  اور اختراعات کی نمائندگی کرتے ہوئے  ، شمولیت کی ایک بے مثال سطح کو  حاصل کیا ۔ شرکاء میں 53 فی صد  نمائندگی لڑکیوں کی تھی۔ تقریباً  83 فی صد  حصہ لینے والے اسکول دیہی ماحول سے تھے اور 72 فی صد  حصہ لینے والے اسکول ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام والے علاقوں  کے  سرکاری اسکولوں سے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SU51.jpg

این آئی ایف کے چیئر پرسن جناب پی ایس گوئل ؛  این آئی ایف کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند سی راناڈے؛  انسپائر – سربراہ ، سائنس اور ٹیکنا لوجی محکمے (   ڈی ایس ٹی ) میں سائنسداں  ڈاکٹر نمیتا گپتا  نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

-----------------------

(ش ح۔  ف ا    ۔ ع ا)

U NO: 10703

 



(Release ID: 1966926) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Tamil