وزارت خزانہ
مالیاتی خدمات محکمہ (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے نئی دلی میں دیہی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے متعلق فنڈ پر شراکتداروں کی میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
11 OCT 2023 8:57PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے وزارت مالیات میں مالیاتی خدمات کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے آج دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق فنڈ (آر آئی ڈی ایف ) پر شراکتداروں کی میٹنگ کی صدارت کی ۔اس موقع پر ڈی ایف ایس کے سکریٹری ڈاکٹر ایم پی تنگرلا ، نابارڈ کے چیئر مین ، نیشنل ہاؤسنگ بورڈ ( این ایچ بی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر ، مالیاتی سکریٹریز اور ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے دیگر سینئیر افسران موجود تھے۔
اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر جوشی نے دیہی معیشت کوتبدیل کرنے میں ایک اہم قوت کے طورپر آر آئی ڈی ایف کے کردار پر روشنی ڈالی اور تمام ریاستی حکومتوں کو تین سال سے زیادہ پرانے پروجیکٹوں کو تیزی سے تکمیل کویقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر تنگرلا نے آرآئی ڈی ایف کی حصولیابی اور مستقبل کی راہ پرایک تفصیلی پریذینٹیشن پیش کیا۔تمام شریک ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بریک آؤٹ سیشن کے حصے کے طورپر آ رآئی ڈی ایف سے متعلق مختلف موضوعات پر تفصیلی غوروفکر کیا۔آرآئی ڈی ایف پر شریک ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے خیالات کو شراکتداروں کے سامنے پیش کیا گیا۔
پریذینٹیشن کے بعد ڈاکٹر جوشی نےغوروفکر سے سامنے آنے والے تعمیری تبصروں اور تجاویز کی ستائش کی اور نابارڈ کو پروجیکٹوں کے نفاذ میں تیزی لانے کے لئے آر آئی ڈی ایف سے متعلق پروسیز اوررہنماخطوط کی نظرثانی کا مشورہ دیا۔انہوں نے آر آئی ڈی ایف کو ریاستوں کی ضرورتوں کے لحاظ سے زیادہ سازگا ر بنانے کی بھی رائے دی ۔ڈی ایف ایس کے ڈائریکٹر جناب کارتکے مشرا نے میٹنگ کے اہم نتائج کا خلاصہ پیش کیا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
********
ش ح۔ع ح۔رم
U-10699
(Release ID: 1966909)
Visitor Counter : 97