پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوویں پی20 سربراہی کانفرنس سے قبل کل مشن لائف پر پارلیمانی فورم منعقد ہو گا

Posted On: 11 OCT 2023 7:01PM by PIB Delhi

دنیا بھر کے اراکین پارلیمنٹ 12 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی میں لائف (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) کے پارلیمانی فورم میں پائیدار طرز زندگی کو آگے بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملیوں پر غور و خوض کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ مشن لائف کا فورم دو روزہ جی 20 پارلیمانی اسپیکرز سمٹ (پی20 سمٹ) کے 9ویں ایڈیشن سے پہلے منعقد ہو رہا ہے، جو کہ 13 سے 14 اکتوبر 2023 کے دوران نئے تعمیر شدہ انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر (IICC)، یشو بھومی، دوارکا، نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔ جون 2022 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی لائف تحریک، پائیدار طرز زندگی کی وکالت کرنے اور ہمارے ماحول کی حفاظت کے لیے ایک عالمی کوشش ہے۔

لائف پر پارلیمانی فورم کافی اہمیت کا حامل ہے، جو اراکین پارلیمنٹ کے لیے بصیرت کے تبادلے اور پائیدار زندگی کے فروغ کے لیے کامیاب طریقوں کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ لائف تحریک اور اس کے بنیادی مقاصد کے بارے میں بیداری بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جناب آرتھر سیزر پیریرا ڈی لیرا، چیمبر آف ڈپٹیز کے صدر، برازیل؛ عزت مآب سر لنڈسے ہوئل، ہاؤس آف کامنز، برطانیہ کے اسپیکر؛ عزت مآب ڈاکٹر اشبیری گایو، پین افریقی پارلیمنٹ کے قائم مقام صدر؛ محترمہ اینا لیلیا رویرا رویرا، سینیٹ کی صدر، میکسیکو؛ جناب کم جن پیو، قومی اسمبلی کے اسپیکر، جمہوریہ کوریا؛ جناب آموس میسنڈو، نیشنل کونسل آف پروونس، جنوبی افریقہ کے چیئرپرسن؛ جناب شیخ عبدالمالک عبداللہ الخلیلی، ریاستی کونسل کے چیئرمین، عمان؛ جناب دوارتے پچیکو، صدر، بین پارلیمانی یونین، آج سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کی اسپیکر ڈاکٹر شیریں شرمین چوہدری 10 اکتوبر 2023 کو پہنچیں۔ آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے پریزائیڈنگ افسران، یعنی سینیٹر محترمہ سو لائنز، آسٹریلیا کی سینیٹ کی صدر اور عزت مآب جناب ملٹن ڈک، ایوان نمائندگان، آسٹریلیا کے اسپیکر، چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے 7 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی پہنچ چکے ہیں۔

دو روزہ سربراہی اجلاس میں ایس ڈی جی کے ایجنڈا 2030 پر غور کیا جائے گا: کامیابیوں کی نمائش، پیشرفت کو تیز کرنا؛ سبز مستقبل کے لیے پائیدار توانائی کی منتقلی کا گیٹ وے؛ صنفی مساوات کو مرکزی دھارے میں لانا- خواتین کی ترقی سے خواتین کی قیادت میں ترقی تک؛ اور عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی۔

یہ موضوعات ان اہم عالمی مسائل سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں جن کا ہمیں آج سامنا ہے۔ ایک ساتھ مل کر، وہ ایک جامع حکمت عملی کا احاطہ کرتے ہیں جس کا مقصد ایک زیادہ مساوی، جامع اور پائیدار مستقبل بنانا ہے جس سے ہر کسی کو فائدہ ہو۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10694


(Release ID: 1966868) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi