مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

‘ رسائی کی خدمات (وائرلیس اور وائر لائن) اور براڈ بینڈ (وائرلیس اور وائر لائن) خدمات کے لیے خدمات کے معیارات پر نظر ثانی ’ پر مشاورتی کاغذ پر تبصرے حاصل کرنے کے لئے وقت میں مزید توسیع کی گئی

Posted On: 11 OCT 2023 6:19PM by PIB Delhi

بھارت کی ٹیلی مواصلاتی ریگولیٹری اتھارٹی ( ٹرائی )  نے 18 اگست ، 2023 ء کو ‘ رسائی کی خدمات (وائرلیس اور وائر لائن) اور براڈ بینڈ (وائرلیس اور وائر لائن) خدمات کے لیے خدمات کے معیارات پر نظر ثانی ’ کا ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا ، جس میں متعلقہ فریقین سے 11 اکتوبر ، 2023 ء تک اپنے تحریری تبصرے داخل کرنے اور 20 اکتوبر ، 2023 ء تک جوابی تبصرے داخل کرنے کو کہا گیا تھا ۔

متعلقہ فریقوں کے ذریعے ، اس بنیاد پر کہ یہ مقالہ بہت جامع ہے اور کاروبار کے تمام پہلوؤں پر بہت تفصیل کے ساتھ ہے ، یہ  درخواست کی گئی تھی کہ  تبصروں کو داخل کرنے کی مدت میں اضافہ کیا جائے   ۔ اس بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ فریقین کی جانب سے تحریری تبصرے داخل کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھا کر 22 نومبر ، 2023 ء کیا جائے اور جوابی تبصروں کو داخل کرنے کی تاریخ کو 6 دسمبر ، 2023 ء کرنے کر فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مشاورتی پیپر پر تحریری تبصرے ، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ، ای میل ایڈریس adv-qos1@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں ۔ تمام تبصروں کو ٹرائی کی ویب سائٹ  پر پوسٹ کیا جائے گا ۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، ٹرائی کے مشیر ( کیو او ایس – I ) جناب تیج پال سنگھ سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23236516  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.  10689



(Release ID: 1966867) Visitor Counter : 61


Read this release in: Hindi , English