کوئلے کی وزارت
پائیدار کوئلے کی کانکنی اور گرین کول ٹیکنالوجی کو مستحکم بنانے کے لیے جلد ہی مالیاتی بجٹ کا اعلان کیا جائے گا: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی
لوگوں کی امنگوں کو یقینی بناتے ہوئے استعمال میں نہ آنے والی کانوں کو سائنسی طریقے سے بند کرنے کے لیے کوئلہ سیکٹر پر زور دیا
کوئلے کی وزارت نے ‘‘ صرف منتقلی پر عالمی تجربے کا اشتراک ’’ پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
11 OCT 2023 6:52PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ بھارت میں کوئلے کی پائیدار کانکنی کو مزید مضبوط بنانے اور گرین کول ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے جلد ہی مالیاتی بجٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیر موصوف آج یہاں وزارت کوئلہ کی طرف سے منعقد ‘‘ صرف منتقلی پر عالمی تجربے کا اشتراک’’ پر قومی ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
ترک شدہ کوئلے کی کانوں کی سائنسی طریقے سے بند کئے جانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کی بجلی کی کھپت عالمی اوسط کا صرف ایک تہائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، بھارت ، دنیا میں شمسی توانائی پیدا کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئلے کے شعبے میں صرف منتقلی کو یقینی بناتے ہوئے، بنیادی سطح کے لوگوں کی امنگوں کو مناسب طریقے سے پورا کرنا ہوگا۔ جناب جوشی نے یہ بھی کہا کہ کول انڈیا لمیٹڈ اور ذیلی یونٹس کلین کول ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
کوئلے کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ کوئلے کی گھریلو پیداوار میں اضافہ سے بھارت کا کوئلہ سیکٹر اقتصادی ترقی کو صحیح تقویت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک شدہ کوئلے کی کانوں کو سائنسی طریقے سے بند کرنے کی خاطر مضبوط ادارہ جاتی فریم ورک کے ساتھ ایک مخصوص تنظیم ضروری ہے۔
وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ایم ناگاراجو نے کہا کہ 300 سے زیادہ ترک شدہ کوئلے کی کانوں کو سائنسی طریقے سے بند کرنے کی ضرورت ہے ، جس سے ماحول اور آس پاس کے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ ، اس کے لیے ایک نالج بینک تیار کرنے کے لیے صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر 3-4 کوئلے کی کانوں کی سائنسی طور پر بند کرنے کے لیے نشاندہی کی گئی ہے ۔
اس سے قبل ، ڈاکٹر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے ریگولیٹری بورڈ ( پی این جی آر بی ) کے چیئر مین انیل کمار جین اور کوئلے کی وزارت کے سابق سیکریٹری نے کہا کہ عالمی سطح پر توانائی کی منتقلی کی رفتار بہت تیز ہے اور بامعنی کانوں کی بندش اور بحالی کے لیے ایک بہت ہی موثر ٹیکنالوجی فریم ورک کی ضرورت ہے۔
ورکشاپ کے ایک حصے کے طور پر پانچ پینل مباحثے اور بریک آؤٹ اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ملک اور بیرون ملک کوئلے کے شعبے کے نامور ماہرین کے علاوہ ، عالمی بینک کے ماہرین نے بھی ایک روزہ ورکشاپ میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 10690
(Release ID: 1966866)
Visitor Counter : 102