الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ای آئی ٹی وائی  نے سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے بڑے جوش و خروش کے ساتھ خصوصی مہم 3.0 میں شرکت کی

Posted On: 11 OCT 2023 5:57PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت ( ایم ای آئی ٹی وائی ) نے 2 اکتوبر ، 2023 ء کو الیکٹرانکس نکیتن میں بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ خصوصی مہم (سووچھتا ہی سیوا) کا انعقاد کیا۔ ایم ای آئی ٹی وائی کے 400 سے زیادہ افسران/ عہدیداروں نے ، دلّی اور این سی آر میں اپنے خود مختار/ متعلقہ دفاتر جیسے سی سی اے ، آئی سی ای آر ٹی ، ایس ٹی کیو سی ، این آئی سی ، یو آئی ڈی اے آئی ، این آئی ای ایل آئی ٹی ، ایس ٹی پی آئی ، ای آر این ای ٹی انڈیا ، این آئی ایکس آئی ، این آئی سی ایس آئی ، سی – ڈی اے سی ، مائی – گوو ، این ای جی ڈی ، ڈی آئی سی ، سی ایس سی اور   سی آئی ایس ایف میں صبح 7.30 بجے الیکٹرانکس نکیتن بلڈنگ میں جمع ہوئے اور درج ذیل تقریبات میں حصہ لیا۔

  1. تمام شرکاء نے سووچھتا کا عہد لیا۔
  2. شرکاء کے فائدے کے لیے ای ویسٹ کے بارے میں آگاہی اور ٹھکانے لگانے پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
  • III. سامعین کو ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک اور کوڑے کو ٹھکانے لگانے سے گریز کرنے کی تعلیم دینے کے لیے ایم ای آئی ٹی وائی کے عہدیداروں کی طرف سے ایک نکڑ ناٹک پیش کیا گیا۔
  1. حاضرین میں حب الوطنی اور صفائی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے لوک رقص کا انعقاد کیا گیا۔
  2. ایڈیشنل سکریٹری، یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای او اور دیگر عہدیداروں نے عمارت کے احاطے میں درخت لگانے کے پروگرام میں حصہ لیا۔
  3. تمام شرکاء نے الیکٹرانکس نکیتن بلڈنگ سے پرگتی وہار ہاسٹل تک جھنڈے کے ساتھ ‘‘ شرمدان ’’  اور ‘‘ فٹ انڈیا رن ’’ میں حصہ لیا۔
  4. واپسی پر تمام شرکاء نے سووچھتا کٹ آؤٹ کے ساتھ سیلفی لی۔
  5. سووچھتا ہی سیوا کے مختلف بینرز اور پوسٹر نمایاں طور پر آویزاں کئے گئے ۔

تقریب کے دوران ، تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز لی گئیں اور ایس ایچ ایس پورٹل پر اپ لوڈ کی گئیں۔ ایم ای آئی ٹی وائی  اور دیگر اداروں کے ذریعے ، روزانہ کی بنیاد پر مرحلہ وار طریقے سے، پورے دفتر کے احاطے کے اندر/باہر اور اطراف کی صفائی کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ کیا گیا ۔  انجام دی گئیں سرگرمیاں درج ذیل ہیں:-

  • ایم ای آئی ٹی وائی  اور اس کے اداروں کی پوری عمارت کے اندر اور اطراف کی عمومی صفائی مرحلہ وار طریقے سے کی گئی۔
  • عمارت کے احاطے کے اندر اور باہر ، جہاں بھی ضرورت محسوس کی گئی ، وہاں  مرمت اور دیکھ بھال کا کام انجام دیا گیا ۔
  • پرانی/غیر استعمال شدہ فائلوں/رجسٹروں کو نکالنا اور پرانے/غیر استعمال شدہ/  کام نہ آنے والے فرنیچر اور دیگر اشیاء کو ہٹانے کا کام پوری عمارت میں مختلف ڈویژنوں کے ذریعے کیا گیا۔
  • گھاس کو کاٹا گیا ،  تراشا گیا  اور بیکار سامان کو نکالا گیا ۔
  • ایم ای آئی ٹی وائی  اور اس کے اداروں کے دفاتر/عمارتوں کی صفائی کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی۔

اس مدت کے دوران ایم ای آئی ٹی وائی  کے تحت تمام اداروں نے اپنے اپنے دفتر میں عمومی صفائی کی خصوصی سرگرمیاں شروع کیں اور یو آئی ڈی اے آئی  کے ذریعے دلّی   کے کالی مندر میں  خصوصی صفائی مہم چلائی گئی ، جب کہ ممبئی میں سی – ڈی اے سی کے ذریعے ساحلوں کی صفائی ستھرائی کام کام انجام دیا گیا  اور  تھریسور میں سی – ایم ای ٹی کے ذریعے پونے گارڈن کی صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا گیا  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.  10686


(Release ID: 1966843) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi