کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وائٹ گڈز (اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم میں ترمیم کا اعلان
Posted On:
11 OCT 2023 6:05PM by PIB Delhi
پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم سے وائٹ گڈز کے مستفیدین کے ساتھ ساتھ صنعتی تنظیموں سے موصول ہونے والی مختلف درخواستوں/ مشوروں کی بنیاد پر، اسکیم کے کام کو آسان بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے مقصد سے اسکیم کے رہنما خطوط میں مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
وائٹ گڈز (اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے رہنما خطوط کے تحت درج ذیل ترامیم کو شامل کیا گیا ہے:
- گروپ کمپنیوں کو کیپٹو استعمال یا سپلائی کی صورت میں فروخت کی قیمتوں کے حساب کے لیے سی یو پی (موازنہ بے قابو قیمت) طریقہ کی جگہ لاگت پلس طریقہ کار کو اپنانا؛
- مولڈ اور ڈائی وغیرہ کی تیاری کے لیے ٹول روم میں سرمایہ کاری کو کیپٹل انویسٹمنٹ کے تحت اہل سرمایہ کاری کے طور پر غور کرنا؛
- اضافی مینوفیکچرنگ سہولت کے قیام کے بارے میں فائدہ اٹھانے والوں کو مطلع کرنے کے لیے دو سال کے علاوہ مزید ایک سال کا وقت دینا؛
- فائدہ اٹھانے والے کی طرف سے اضافی مراعات کی واپسی کی وجہ سے قانونی تعمیل اور دعویٰ (دعوے) دائر کرنے کے وقت فراہم کردہ ریکارڈ کے درمیان تضاد، اگر کوئی ہے کے سلسلے میں دعویٰ دائر کرنے کی آخری تاریخ پر نظرثانی؛
- انتظامی وزارت کی طرف سے سائٹ کا دورہ؛
- بینک گارنٹی کا رول اوور؛
- اسکیم کے رہنما خطوط کے ضمیمہ میں مناسب تبدیلیاں۔
مینوفیکچرنگ کو مرکزی مرحلے پر لانے اور ہندوستان کی ترقی اور روزگار پیدا کرنے میں اس کی اہمیت پر زور دینے کے لیے وزیر اعظم کے ”آتم نربھر بھارت“ کے مطالبے کی تعمیل میں، اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس کے اجزا اور ذیلی اسمبلی کی تیاری کے لیے وائٹ گڈز کے لیے پی ایل آئی اسکیم شروع کی گئی تھی، جس کی منظوری 7 اپریل 2021 کو وزیر اعظم کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے دی تھی۔ اس اسکیم کو مالی سال 2021-22 سے مالی سال 2028-29 تک سات سال کی مدت میں لاگو کیا جانا ہے اور اس کی لاگت 6,238 کروڑ روپے ہے۔ اس اسکیم کو 16 اپریل 2021 کو صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے نے مطلع کیا تھا۔ اسکیم کے رہنما خطوط 4 جون 2021 کو جاری کیے گئے تھے۔ اسکیم کے ہموار نفاذ کے لیے مزید اسٹیک ہولڈروں کی مشاورت کی بنیاد پر، اسکیم کے رہنما خطوط پر دو ترامیم بالترتیب 16 اگست 2021 اور 24 فروری 2022 کو جاری کی گئی تھیں۔
یہ اسکیم اب کام کر رہی ہے۔ 64 منتخب مستفیدین میں سے 15 مستفیدین، جنہوں نے 31 مارچ 2022 تک کام شروع کرنے کا انتخاب کیا ہے، تجارتی پیداوار شروع کر دی ہے۔ بقیہ مستفیدین جنہوں نے 31 مارچ 2023 تک کام شروع کرنے کا انتخاب کیا ہے، وہ عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔
وائٹ گڈز کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو ہندوستان میں ایئر کنڈیشنرز اور ایل ای ڈی لائٹس کی صنعت کے لیے ایک مکمل جزو ماحولیاتی نظام بنانے اور ہندوستان کو عالمی سپلائی چین کا ایک لازمی حصہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گھریلو قیمت میں اضافہ موجودہ 15 سے 20 فیصد سے بڑھ کر 75 سے 80 فیصد تک متوقع ہے۔
اسکیم کے رہنما خطوط کی تبدیلیوں کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے:
https://dpiit.gov.in/sites/default/files/Corrigendum_PLIGuidelines_10October2023.pdf
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 10693
(Release ID: 1966828)
Visitor Counter : 112