بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 بھاری صنعتوں کی  وزارت کے سکریٹری نے مختلف ڈویژنوں کا دورہ کیا اور بھاری صنعتوں کی  وزارت  میں کام کی جگہوں اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا


سوچھتا مہم  کا انعقاد پورے ہندوستان میں 490 سے زیادہ مقامات پر کیا جا رہا ہے

بھاری صنعتوں کی  وزارت سوچھتا ہی سیوا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پورے ملک میں 200 سے زیادہ سیلفی بوتھ قائم کررہی ہے

Posted On: 11 OCT 2023 5:23PM by PIB Delhi

  بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی )  وزارت کے اندر اور اپنے ما تحت سرکاری شعبے کے مرکزی اداروں اور ملک کے مختلف حصوں میں واقع خود مختار اداروں میں سوچھتا پر خصوصی مہم 3.0 پورے جوش و خروش کے ساتھ چلا رہی ہے۔ سوچھتا مہم  کا انعقاد پورے ہندوستان میں 490 سے زیادہ مقامات پر کیا جا رہا ہے۔ بھاری صنعتوں کی وزارت  کے سکریٹری جناب کامران رضوی نے جاری خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر بھاری صنعتوں کی وزارت کے ڈویژنوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کی کوششوں کی ستائش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کام کی جگہ پر صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی بہترین کوششوں کو بروئے کار لائیں ۔

  

بھاری صنعتوں کی وزارت خصوصی مہم 3.0 کو نافذ کرتے ہوئے سوچھتا ہی سیوا اور کچرے سے پاک ہندوستان کے عزم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پورے ملک میں 200 سے زیادہ سیلفی بوتھ قائم کررہی ہے۔

 

اس کے علاوہ بھاری صنعتوں کی وزارت  کے ذریعے خصوصی مہم کے نفاذ کے لیے سرکاری شعبے کے مرکزی ادارے/ اے بی کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا  باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

 

اہداف کی نشاندہی میں اب تک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس سال ایک قابل ذکر 19.60 لاکھ مربع فٹ کباڑ سامان اور دیگر بے کار  چیزوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد جگہ خالی ہونے کی توقع ہے، جس میں سے 5.80 لاکھ مربع فٹ جگہ  پہلے ہی خالی ہوچکی ہے۔ جائزہ لینے کے لیے شناخت شدہ 72,958 فائلوں میں سے 15,460 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 4,879 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔ بند کرنے کے لیے شناخت شدہ 3,674 الیکٹرانک فائلوں میں سے 1,090 فائلیں بند کردی گئی ہیں۔ مہم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل اور اس سے منسلک تنظیم کے ذریعے ایکس  (سابقہ ٹویٹر) پر اب تک 294 ٹویٹس پوسٹ کیے گئے ہیں۔ وزارت کی طرف سے اس مدت کے لیے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مہم زوروں پر ہے۔

بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کے مرکزی ادارے/ اے بی اپنے دفاتر یعنی کارپوریٹ آفس، علاقائی دفاتر، مینوفیکچرنگ یونٹس/پلانٹس، پروجیکٹ سائٹس  وغیرہ میں صفائی  ستھرائی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

 

مزید برآں  خصوصی مہم 3.0 کے دوران بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کے مرکزی ادارے/ اے بی کی طرف سے  حاصل کی گئی کامیابی کی کچھ کہانیاں اور بہترین طریقہ کار درج ذیل ہیں:

1. بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹیڈ کی اکائیوں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام کی تنصیب:

2. اے وائی سی ایل نے نیو ڈورز ٹی اسٹیٹ میں ایک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جس میں 50 مقامی خواتین نے  شرکت کی اور ٹنکونگ ٹی اسٹیٹ کے آس پاس کے  گاؤں میں ایک موبائل ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا:

3. اے آر اے آئی  نے عوامی مقامات - مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی) پر صفائی ستھرائی کی  مہم چلائی:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013ZWU4.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ ن ا۔

U-10681

                          


(Release ID: 1966771) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi