شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

وزیر جی کشن ریڈی سبھی شمال مشرقی ریاستوں میں بھارت کی پہلی 5جی تربیتی لیبز اور 5جی صحت ایپلی کیشنز کا آغاز کیا


جناب جی کشن ریڈی نے آج سبھی شمال مشرقی ریاستوں میں صحت کے شعبوں میں بھارت کی پہلی 5جی تربیتی لیبز اور 5 جی ایلی کیشنز کا آغاز کیا

جناب جی کشن ریڈی نے اس قدم کی شمال مشرقی خطے میں ایک متحرک 5جی ڈیجیٹل ایکو نظام قائم کرنے کی جانب ایک قدم کے طورپر تعریف کی

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت جناب  بی ایل ورما نے اس پہل کی تعریف کی اور کہا کہ 5جی ، ٹیکنالوجی کی جدت کے ساتھ ، اشٹ لکشمی ریاستوں کوڈیجیٹل دور میں ترقی کے راستے پر لے جائے گی

5جی میں ایک عام آدمی کے لئے اعلیٰ کوالٹی کے حفظان صحت تک رسائی اور طبی اخراجات میں کمی لانے کی صلاحیت موجود ہے؛ یہ ’’انتودیہ‘‘ کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے

Posted On: 29 SEP 2023 6:11PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی  سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج سبھی آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں صحت کے شعبے میں بھارت کی پہلی 5جی تربیتی لیبز اور 5جی ایپلی کیشنز کا آغاز کیا ہے۔اس پروجیکٹ کو مرکز کی طرف سے فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔ یہ فنڈ شمال مشرقی کونسل (این ای سی)کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے اور اس پر آسام سرکار کے ایک پی ایس یو آسام الیکٹرونک ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایمٹرون)عمل درآمد کررہا ہے۔ اس تقریب میں وزیر مملکت جناب بی ایل ورما ، ایمٹرون کے چیئرمین جناب رامیندر نارائن کلیتا، ڈونر کے سیکریٹری جناب چنچل کمار ، این ای سی کے سیکریٹری جناب موسس چلئی اور دیگر شخصیتیں موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZIML.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی خطہ میں ایک متحرک 5جی ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے قیام کی طرف اس پرجوش قدم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح یہ تکنیکی ترقی، ترقی کے وسیع موقع کو پیدا کرے گی اور پائیدار ترقی کے مقاصد2030 کو حاصل کرنے میں اپنا تعاون دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں5جی مارکیٹ کی تیزی سے ترقی کے ساتھ، شمال مشرقی ریاستیں اس سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S87S.jpg

 

اس سے پہلےوزیر مملکت جناب  بی ایل ورما نے اس پہل کی تعریف کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ5 جی کا آغاز اس ڈیجیٹل دور میں اشٹ لکشمی ریاستوں کی ترقی کی نشاندہی کرنے والا ایک واضح قدم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، بھارت جدید ٹیکنالوجی میں ایک عالمی چیلنجر کے طور پر ابھر رہا ہے اور شمال مشرقی ریاستیں اس کوشش میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030VFC.jpg

 

اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے وزیر خزانہ کے24-2023 کے بجٹ تقریر کے اعلانات کے مطابق، تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں بھارت کی پہلی 5جی لیبز کے قیام کے لیے این ای سی اور ایمٹرون کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ لیبز نہ صرف ڈیجیٹل فرق  کو ختم کریں گی، بلکہ نوجوانوں کو معلوماتی دور کے لیے ضروری مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنائیں گی، جس سے شمال مشرق میں علمی معیشت کی ترقی کو فروغ ملے گا۔

صحت کی دیکھ بھال میں5 جی کی بنیادی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر نے اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال میں تمام لوگوں تک رسائی فراہم کرنے اور عام آدمی کے لیے طبی اخراجات کو کم کرنے کی اس کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ5 جی وزیر اعظم کے ’انتودیہ‘ وژن کو پورا کرنے میں ایک اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔

گزشتہ سال این ای سی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران امرت کال میں شمال مشرق کے سفر کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’اشٹا آدھار’’کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے، جناب کشن ریڈی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 5 جی کنکٹی ویٹی اس وژن کے ستونوں میں سے ایک ہے اور آج، ہم اسے پورا کرنے کے قریب ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AVV1.jpg

 

جناب جی کشن ریڈی نے مزید کہا کہ شمال مشرق کوبھارت کو تازہ  ترقی کے انجن کے طور پر قائم کرنے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا، جس میں گزشتہ ساڑھے نو سال میں خطہ میں کنکٹی ویٹی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں 5 لاکھ کروڑ  روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

 

*************

ش ح۔ ا س۔ن ع

U. No.10663



(Release ID: 1966767) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi