نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ کا کچھ لوگوں کی طرف سے آئینی اداروں پر نامناسب تبصرے کرنے پر اظہارِ تشویش
نائب صدر جمہوریہ کہتے ہیں کہ ہمیں آئینی کارکنان کو سیاسی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے، صرف سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لیے نہیں ۔ یہ قابل قبول نہیں ہے
نائب صدر نے نوجوانوں سے کہا کہ بھارت کے خلاف مذموم بیانات کو بے اثر کرنا معاشرے کے لیے آپ کی ذمہ داریاں ہیں
یہ صدی ایشیا کی ہے، اس کیلئے بھارت کو بہت بڑا کردار ادا کرنا ہے- نائب صدر
جی -20 کے 21ویں رکن کے طور پر افریقی یونین کی شمولیت آزادی، عالمی اتحاد اور عالمی امن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے
نائب صدر نے نالندہ کی تاریخ اور وراثت کی تعریف کی اور اس وراثت کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کی پکار دی
نائب صدر جمہوریہ نے بہار میں گیا اور نالندہ یونیورسٹی کا دورہ کیا
Posted On:
29 SEP 2023 7:06PM by PIB Delhi
نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھر نے آج کہا کہ یہ لائقِ تشویش و فکر ہے کہ کچھ لوگ سیاسی عینک سے کام لیتے ہوئے آئینی اداروں پر نامناسب تبصرے کرتے ہیں ۔ اس طرح کے رویے کو ہماری ثقافتی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک شخص جتنا اونچا مقام رکھتا ہے، اس کا طرز عمل اتنا ہی باوقار ہونا چاہیے۔محض یاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کوئی تبصرہ کرنا اچھی بات نہیں ہے۔
جب آئینی اداروں کے تعلق سے ہر ایک سے کافی ذمہ دار ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے زور دیا کہ ہمیں آئینی کارکنوں کو سیاسی پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے صرف سیاسی نظروں سے نہیں دیکھنا چاہیے، یہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔
آج بہار کی نالندہ یونیورسٹی کے طلباء، عملہ اور فیکلٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں دنیا نے اس سے زیادہ طاقتور اور طاقتور برانڈ نہیں دیکھا۔ نالندہ اپنی تاریخ اور میراث کے لحاظ سے دنیا میں نمایاں ہے ۔آپ کو اس وراثت کو بلندی تک لے جانا ہے۔
یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ نالندہ کا دوبارہ جنم ہمیں علم کو پھیلانے کے لیے عالمی سطح پر قدم جمانے کا موقع فراہم کرے گا انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے پس منظر میں نالندہ مہاویہار کی تصویر کے استعمال کی تعریف کی۔
تعلیم کو سب سے زیادہ اثر انگیز اور انقلاب آفریں طریقہ کار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کو بدلنا ہے، اگر سماج کو ترقی کرنی ہے، اگر ناانصافیوں کو ختم کرنا ہے اور اگر انصاف کو لائن میں سب سے آخر تک پہنچانا ہے تو یہ کام صرف علم سے کیا جا سکتا ہے۔
خوش قسمتی سے لڑکوں اور لڑکیوں کی وجہ سےاب بھارت میں ایک ماحولیاتی نظام کا ظہور ہو رہا ہے جو آپ کو اپنی توانائی کو مکمل طور پر استعمال کرنے، اپنی صلاحیتوں اور ذہانت سے فائدہ اٹھانے، اپنی خواہشات اور خوابوں کو پورا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اب کوئی معذور نہیں ہے۔
اس ادراک کے ساتھ کہ ایک دہائی قبل، ہندوستان کو نازک پانچ معیشتوں میں شامل کیا گیا تھا، نائب صدر نے کہا کہ 'فریجائل فائیو' سے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت تک کا ہمارا سفر کوئی معمولی کامیابی نہیں ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ رواں دہائی کے آخر تک بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔
یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ دنیا دانشمندی، برتری، رواداری اور دوسرے نقطہ نظر کو سننے کی اچھی خوبیوں پر پروان چڑھتی ہے انہوں نے دوسروں کے نقطہ نظر کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ تعلیم دوسری انسانیت کے لیے احترام کا باعث بنتی ہے، نائب صدر نے کہا کہ "یہ آپ کے افق کو وسعت دیتا ہے جسے آپ گاؤں، ریاست یا کسی قوم کے حوالے سے نہیں سوچتے بلکہ آپ عالمی سطح پر سوچتے ہیں!انہوں نے طالب علموں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ نالندہ چھوڑنے کے بعد بھی متجسس رہیں اور سیکھنا کبھی نہ چھوڑیں۔
جی -20 کی ہندوستان کی صدارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہا کہ افریقی یونین کو 21 واں رکن بننے کو آزادی، انسانی حقوق، عالمی اتحاد کے لیے" ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے جی 20 کے متفقہ اعلامیہ پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور اسے سب سے بڑی جمہوریت کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔
نوجوانوں کو ’جمہوریت کا سپاہی‘ قرار دیتے ہوئے، انہوں نے انہیں سوشل میڈیا پر ملک کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے پھیلائی جانے والی مذموم کہانیوں کے بارے میں خبردار کیا اور ان سے کہا کہ وہ ایسے مسائل پر اپنے ذہن سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی ذہانت ہے جس کے ذریعہ اس طرح کے بیانیے کو بے اثر کرنا ہے۔ یہ اس معاشرے کے لیے آپ کا فرض ہے اور آپ کو ایسے مذموم خیالات اور بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحرک ہونا چاہیے۔
اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ آئی ایم ایف نے ہندوستان کو عالمی معیشت کے لیے سب سے روشن مقام قرار دیا ہے جناب دھنکھر نے بھارت میں ایک ماحولیاتی نظام کے ابھرنے ک ادراک کیاجو نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں اور ذہانت کو مکمل طور پر اجاگر کرنے اور ان کی خواہشات کو پورا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس نے ہمیں ڈگری کے رجحان اور مردہ سامان ڈھونے کو دور رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 بھارت کے لیے ہے۔ اس مقصد یہ ہے کہ بھارت دوبارہ وشو گرو کا مقام حاصل کر لے۔مجھے یقین ہے کہ ایسا ضرور ہو گا۔
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ یہ صدی ایشیا کی صدی ہے جناب دھنکھر نے رائے دی کہ اس میکانزم کے ابھرنے میں، بھارت کو ایک بہت بڑا کردار ادا کرنا ہے اور یہ کردار بھارت کے لیے ایک ایسا کام ہے جو صرف نوجوان ذہن ہی کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے نالندہ یونیورسٹی کیمپس کی بھی تعریف کی جو توانائی ، کےمضر اخراج اور کچرے سے پاک کیمپس ہے، اورہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کیمپس ہے۔
ڈاکٹر (محترمہ) سدیش دھنکھر، شراون کمار، وزیر، بہار حکومت، جناب کوشلندر کمار، نالندہ حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا)، جناب ابھے کمار سنگھ، وائس چانسلر، نالندہ یونیورسٹی، طلباء، فیکلٹی اور عملہ اس موقع پر موجود تھے۔ .
نائب صدر کی تقریر کا مکمل متن درج ذیل ہے۔
***
ش ح ۔ ع س ۔ ک ا
U.NO.10664
(Release ID: 1966624)
Visitor Counter : 87