مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی سووچھتا کے لیے شرمدان کے ساتھ میگا سنڈے کے لیے پوری طرح  تیار

Posted On: 29 SEP 2023 5:45PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00137DF.jpg

آؤ، سب لوگ !  سووچھ بھارت بنانے کے لیے ہاتھ ملائیں اور اجتماعی اور مل کر کوشش کریں۔’ ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ ‘ کے لیے وزیر اعظم کے قومی  نعرہ  کو اتوار، یکم اکتوبر 2023 کو پورے ملک میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی ۔ ہر شہر، ہر بلاک، ہر گلی یکم اکتوبر کو سوچھتا کے لیے ایک گھنٹہ شرمدان کے لیے  تیاری  کررہے ہیں۔ قومی دارالحکومت میگا سوچھتا مہم میں اپنا تعاون دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

دہلی کا بلدیاتی ادارہ شہر کے 250 وارڈوں میں سے ہر ایک میں کم از کم دو پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے 500 جگہوں کو صفائی  ستھرائی کے لیے منتخب کیا  گیا ہے۔صفائی ستھرائی کے مقامات کو گود لینے کے لئے کئی اہم ادارےآگے آ رہے ہیں اور تیاریاں زوروں پر ہیں۔ این جی او سری سری آرٹ آف لیونگ نے دہلی میں جھگی بستیوں کو گود لیا ہے اور ایک پد یاترا، نکڑ ناٹک وغیرہ کے ذریعے بیداری پھیلائی ہے۔۔ این جی او چنتن مقامی کمیونٹی کے شہریوں کے ساتھ مل کر قریبی علاقوں کو صاف کرے گی۔

دریں اثنا، جاری سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تمام کوڑا کرکٹ گاڑیوں پر اسٹیکرز لگائے گئے ہیں، گھر گھر جا کر جمع کرنے والی تمام گاڑیوں پر سوچھتا جِنگل چلائے جا رہے ہیں، حلقہ وار نوڈل افسران کو بھی صفائی کے ساتھ تال میل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ  باغبانی اور سول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نشان زد علاقوں میں صفائی مہم چلانے کے لیے پلاگ رن، سڑکوں/کالونی پارکس کے علاقوں کی صفائی  کے طور پر سوچھتا مہم چلائی جاسکے۔  2,000 اسکولی طلباء نے کوڑا منتقل کرنے والے اسٹیشن اور ایم آر ایف مراکز کا دورہ کیا ہے جہاں کچرے کے بندوبست  کے تئیں ذمہ داری کا احساس دلانے کے لیے ان کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کے مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہوٹل، کلب، ہاسٹل، اولڈ ایج ہوم، آر ڈبلیو اے، مالیاتی اور مذہبی ادارے بھی یکم اکتوبر کے اتسوو کے لئے این ڈی ایم سی علاقوں میں صفائی مہم چلا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O14H.jpg

پروگرام کی تفصیلات  گھر گھر مہم، کچرا اٹھانے والی گاڑیوں وغیرہ کے ذریعے  عام کی جارہی ہیں۔ تمام عوامی نمائندوں بشمول وزراء، میئر، ایم پی، ایم ایل ایز، مقامی کونسلرز اور ایم سی ڈی برانڈ ایمبیسیڈرز کو صفائی مہم میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی  تاکہ وہ عام شہریوں کو  اس مہم میں شامل ہونے  اور ہندوستان کے سوچھتا سفر  کو سنگ میل بنانے میں انہیں تحریک دے سکیں۔ یکم اکتوبر کو سوچھتا مہم کے لیے پہلے ہی ملک بھر میں 7 لاکھ سے زیادہ سائٹس کو اپنایا جا چکا ہے۔

************

ش  ح۔ ف ا ۔ ج

UNO-10654


(Release ID: 1966571) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi