شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کی وزارت میں سکریٹری جناب وُملُن مانگ ووالنم نے ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت محکمہ کی مختلف سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
Posted On:
29 SEP 2023 9:21PM by PIB Delhi
سووچھتا ہی سیوا ( ایس ایچ ایس ) ، 2023 مہم کے ایک حصے کے طور پر، شہری ہوابازی کی وزارت میں سکریٹری جناب وُملُن مانگ ووالنم نے جاری ملک گیر مہم کے تحت وزارت، متعلقہ دفاتر اور اس کی تنظیموں کے ذریعے ، اس سلسلے میں شروع کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اب تک، مہم کے تحت کل 13 سرگرمیاں/ پروگرام انجام دیئے جا چکے ہیں، جن میں تقریباً 1208 افراد نے حصہ لیا، جنہوں نے ، اس کارروائی کے تحت ایس ایچ ایس مہم کے لیے دفتری اوقات کے 24,422 گھنٹوں کا اپنا تعاون فراہم کیا ۔ مہم سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کو ایس ایچ ایس پورٹل https://swachhbharatmission.gov.in پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔
ایس ایچ ایس مہم کے موضوع ’ کوڑے سے پاک بھارت ‘ کے حصے کے طور پر ، شہری ہوا بازی کی وزارت ، اس ملک گیر کوشش میں پورے دل و جان سے حصہ لے رہی ہے ۔ اس سلسلے میں تفصیلات درج ذیل ہیں :
- پروازوں کے دوران ایس ایچ ایس 2023 پیغامات کا اعلان؛
- سووچھتا کے پیغام کو پھیلانے کے لیے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر بینرز، پوسٹرز، اسٹینڈز اور سیلفی پوائنٹس کا قیام ؛
- ہوائی اڈوں پر سووچھتا ہی سیوا مہم سے متعلق ویڈیوز چلانا؛
- وزارت اور فیلڈ دفاتر کی تنظیموں میں سووچھتا عہد کا انعقاد ، جس میں 1065 لوگوں نے حصہ لیا۔
- وزارت میں چل رہی سووچھتا مہم ۔
وزارت نے اپنی تنظیموں کے ذریعے ایک عملی منصوبہ تیار کیا ہے ، جس میں وزارت کے ماتحت ہر ایک تنظیم کے علاقائی/ فیلڈ دفاتر کے ذریعے صفائی ستھرائی مہم پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ مہم کے مقاصد کو حاصل کرنے میں تعاون کیا جا سکے۔ یکم اکتوبر ، 2023 ء کو ’ ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ مہم کے تحت صفائی ستھرائی مہم اور شرمدان کے لیے 122 پروگرام تیار کئے گئے ہیں، جن میں تقریباً 4100 لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس سے متعلق واقعات کی خصوصیات میں درج ذیل باتیں شامل ہیں:
- ہوائی اڈوں اور اطراف کے علاقوں کی صفائی ، جس میں کار پارکنگ، ایئر ٹریفک سروسز کے احاطے، آس پاس کی سڑکیں، شاہراہیں ، سبز علاقے ، ہوائی اڈے کی رہائشی کالونیاں وغیرہ شامل ہیں ۔
- ساحلوں کی صفائی ستھرائی ، جس میں پوربندر میں چوپاٹی ساحل اور وشاکھا پٹنم میں آر کے ساحل شامل ہیں ۔
- سیاحتی مقامات کی صفائی ستھرائی ، جس میں گوا میں سیاحتی مقامات جیسے ساؤ جیسنٹو جزیرہ برج اور چرچ کے احاطے کی صفائی شامل ہے ۔
************
ش ح۔ ش م ۔ ع ا
(U.No. 10651 )
(Release ID: 1966557)
Visitor Counter : 89