وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

تعلیم کی وزارت میں خصوصی مہم 3.0 کے تحت کیے گیے مختلف اقدامات


تقریباً 51,449 مربع فٹ  رقبے کو  کچرے اور بے کار  کی چیزوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد پھر سے بحال کیا گیاہے

اسکولوں اور اداروں میں 8652 مقامات پر مذکورہ مہم انجام دی گئی

Posted On: 10 OCT 2023 8:00PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزارت  خصوصی مہم 3.0 چلا رہی ہے۔ مذکورہ مہم کے اہم شعبوں میں عوامی شکایات کو مؤثر طریقے سے نمٹانا، اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات، پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں، کام کی جگہ اور احاطے کے اطراف صفائی ستھرائی مہم،  کچرے کو ٹھکانے لگانا اور فائلوں کو ختم کرنا شامل ہیں۔

تعلیم کی وزارت کا اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ  ( ڈی او ایس ای اینڈ ایل ) سووچھتا خصوصی مہم 3.0 کو سرگرم طور پر چلا رہا ہے، جس میں وزارت اور اس کے خود مختار اداروں ( اے بیز )  دونوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس پہل کا آغاز 15 ستمبر  ، 2023 ء کو تیاری کے مرحلے سے  کیا گیا ، جس کا مقصد مہم کے مرکزی مرحلے یعنی صفائی ستھرائی کی خاطر  طے کیے جانے والے مخصوص اہداف کی نشاندہی کرنا تھا، جو 2 اکتوبر  ، 2023 ءسے 31 اکتوبر ، 2023 ء تک چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کا بنیادی  مقصد دفاتر میں  جگہ کے بندوبست کو بڑھانا اور صفائی ستھرائی کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

ڈی او ایس ای اینڈ ایل نے خصوصی مہم کے تیاری کے مرحلے کے آغاز سے اپنے اے بیز  کے ساتھ  ، ملک بھر میں صفائی  ستھرائی کے مختلف مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ 18 ستمبر  ، 2023 ء کو،  ڈی او ایس ای اینڈ ایل کے سکریٹری  جناب سنجے کمار نے  ، اس وزارت کے تمام عہدیداروں کو  صفائی ستھرائی سے متعلق  عہد اور پنچ پَرن  یعنی پانچ عہد کا  حلف دلایا اور طلباء کو پنچ پرَن کا عہد لینے کی ترغیب دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔ یہ کوشش اجتماعی کوششوں کے ذریعے   ،بھارت کو ترقی کی  سمت لے جانے کے  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔

تمام خود مختار اداروں کے لیے مخصوص نوڈل افسران کو  ، اس کام کے لیے مقرر کیا گیا ہے اور  اس سلسلے میں وزارت کی طرف سے مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے میں پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی کئے جانے کے لیے میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں۔ ڈی او   ایس ای اینڈ ایل  کے تمام خود مختار ادارے، طلباء، اساتذہ اور والدین  ، اس مہم میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں اور اسے صفائی کے  فیسٹیول کے طور پر منا رہے ہیں۔

اہداف کو حتمی شکل دی گئی اور  اس کے تحت مختلف  پیمانوں پر کارروائیاں درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

زمرہ

اہداف

1

فائلوں کی تعداد جس کا جائزہ لیا  جائے گا

37201

2

بے کار فائلوں کو ختم کرنے کے لیے شناخت شدہ فائلوں کی تعداد

10787

3

آئندہ چلائی جانے والی مہم کی تعداد

30634

4

ارکان پارلیمنٹ کے زیر التواء  حوالہ جات کی تعداد

519

5

زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیوں  کی تعداد

7

6

زیر التواء آئی ایم سی  حوالہ جات  کی تعداد

1

7

  زیر التواء ریاستی حکومت کے حوالہ جات  کی تعداد

16

8

  زیر التواء عوامی شکایات کی تعداد

771

9

  زیر التواء عوامی شکایات کی اپیلوں کی تعداد

132

10

  زیر التواء پی ایم او حوالہ جات کی تعداد

3

 

 

  • جائزہ لینے کے لیے شناخت کی گئی 37,201  دستاویزی شکل میں موجود فائلوں میں سے، 13,087 فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 10,787  دستاویزی شکل میں موجود فائلوں کو ختم کرنے کے لیے   ، اُن کی شناخت کی گئی  ہے  ، جب کہ 6082 فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔
  • مہم  سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کے لیے  X  پر ، جو (پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا)  289 سے زیادہ ٹوئیٹس اور فیس بک اور انسٹاگرام پر 194 سے زیادہ پوسٹس وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز اور اس کے خود مختار اداروں نے پوسٹ کی ہیں۔
  •  صفائی مہم زوروں پر ہے اور اس مدت کے دوران وزارت کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اسکولوں اور اداروں میں 8652 مقامات پر  ، یہ مہم  انجام دی  گئی ہے۔

 

ایک ماہ طویل خصوصی مہم 3.0 کے آغاز پر،  شاستری بھون میں واقع تعلیم کی وزارت   میں غیر استعمال شدہ اور ٹوٹے ہوئے فرنیچر  کو صاف کیا گیا ۔ انکلوژر کے ساتھ کوڑے کو ٹھکانے کے لیے ایک سنٹرلائزڈ  جگہ قائم کی گئی ہے  ، جہاں غیر استعمال شدہ فرنیچر اور ساز و سامان کو وقفے وقفے سے لے جایا جاتا ہے اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ ایک مرکزی ای ویسٹ اسٹور بنایا گیا  ، جہاں  استعمال سے باہر ہوئے آئی ٹی آلات جیسے کمپیوٹر سسٹم، پرنٹرز، فوٹو کاپیئرز وغیرہ کو وقفے وقفے سے منتقل کیا جاتا ہے۔

نئی دلّی کے شاستری بھون میں  ، جہاں وزارتوں اور محکموں کے بڑی تعداد میں دفاتر موجود ہے، کچرے کی ری سائیکلنگ کی سہولت قائم کرنے کے منصوبے  زیر غور ہیں۔  سنٹرلائزڈ پلانٹ میں ویسٹ پیپرز کو معیاری طریقہ کار کے بعد ری سائیکل کیا جائے گا۔

************

 

ش ح۔ ش م     ۔ ع ا

 (U.No. 10648 )


(Release ID: 1966548) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi