وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ نے آج جھارکھنڈ میں ‘اے-ہیلپ’ پروگرام کی شروعات کی
‘اے-ہیلپ’ پروگرام کا مقصد، منظور شدہ ایجنٹ کے طورپر خواتین کو شامل کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے،جو بیماریوں کو کنٹرول کرنے ، جانوروں کی ٹیگنگ اور مویشیوں کے بیمے کے لئے اہم تعاون کرتی ہیں: جناب بادل پترلیکھ
محترمہ الکا اپادھیائے نے مویشیوں کے شعبے کی جامع ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیا
اس پروگرام میں ترقی پذیر کسانوں اور پشو سکھیوں سمیت 500سے زائد شرکاء شامل ہوئے
Posted On:
10 OCT 2023 9:45PM by PIB Delhi
مویشی پروری اور ڈیری ، حکومت ہند کے محکمے نےآج جھارکھنڈ میں ‘ اے- ہیلپ’ (صحت اور مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے منظور شدہ ایجنٹ ) پروگرام کی شروعات کی ۔ جھارکھنڈ حکومت میں زراعت ، مویشی پروری اور کوآپریٹو کے وزیر جناب بادل پترلیکھ پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔اس پروگرام کی شروعات مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے میں سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے ،جھارکھنڈ حکومت نے زراعت ، مویشی پروری اور کوآپریٹو محکمے میں سکریٹری جناب ابوبکر صدیق پی ، ڈیری ترقی کے قومی بورڈ کے سینئیر جنرل منیجر جناب للت پرساد کرن کی باوقار موجود گی میں ہوئی۔
وزیر موصوف جناب بادل پترلیکھ نےریاست کے مویشی شعبے کی مجموعی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر زوردیا ۔ انہوں نے ‘اے-ہیلپ’ کے بارے میں با ت کی ،جس کا مقصد منظورشدہ ایجنٹ کے طور پر خواتین کو شامل کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے، جو بیماری کو کنٹرول کرنے ، جانوروں کی ٹیگنگ اور مویشیوں کے بیمے کے لئے اہم تعاون کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی اسکیم کسانو ں کی دہلیز پر ویٹرنٹی (مویشیوں کی بیماریوں کا علاج ومعالجہ) خدما ت تک رسائی کو بڑھائے گی اور پشوسکھیوں کو بااختیار بنائے گی۔ جناب بادل پترلیکھ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے ، سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے قابل ذکر انضمام کی سمت میں اہم قدم ہے۔ اس کی تعمیل دوسرے شعبوں میں کی جاسکتی ہے۔
محترمہ الکا اپادھیائے نے ورچوئل طریقے سے پروگرام میں شرکت کی ۔ انہوں نے مویشیوں کے شعبے کی مجموعی ترقی میں مویشیوں اور خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیااور مویشیوں کے شعبے کی ترقی میں ریاستوں میں نمبر ایک ہونے کے لئے ریاستی حکومت کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے آگے کہا کہ یہ کمیونٹی پر مبنی عہدیداران کا یہ نیا بینڈ مقامی جانوروں کے طبی اداروں اور مویشیوں کے مالکان کے درمیان خالی جگہوں کو پُر کرنا اور ابتدائی صحت خدمات فراہم کرنے کے لئے ‘‘صحت کے لئے منظورشدہ ایجنٹ اور مویشیوں کی پیداوار میں توسیع’’(اے- ہیلپ) کے لئے تیار کیا گیا ہے اور یہ مویشیوں کے ریسورس پرسن اور ابتدائی خدمات فراہم کرنے والوں کے طورپر کام کرے گا۔
مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ ( ڈی اے ایچ ڈی ) ‘اے-ہیلپ’ (صحت کے لئے منظورشدہ ایجنٹ اور مویشیوں کی پیداوار میں توسیع) نامی ایک نئی پہل کررہا ہے اور یہ بہار ، گجرات ، جموں کشمیر ، کرناٹک ،مدھیہ پردیش ، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ سمیت مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں پہلے ہی شروع کرچکا ہے۔مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے ( ڈی اے ایچ ڈی ) نے دیہی ترقی ( ایم او آر ڈی ) ، حکومت ہند کی وزارت کے تحت ڈی اے ایچ ڈی اور قومی دیہی ذریعہ معاش سے متعلق مشن (این آر ایل ایم)کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کے ذریعہ نئی پہل کی ہے۔
شروعاتی تقریب کےدوران پشو سکھیوں کو ‘اے- ہیلپ’کٹس تقسیم کئے گئے اور ترقی پذیر کسانوں اور پشو سکھیوں سمیت 500سے زائد شرکاء نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔یہ پہل مویشیوں کی صحت ، خدما ت کی توسیع اور خطے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایک اہم قدم ہے،جس سے ممکنہ طورپر مویشیوں کی پیداواری صلاحیت اور دیہی ترقی میں بہتری آئے گی۔
********
ش ح۔ع ح۔رم
U-10647
(Release ID: 1966527)
Visitor Counter : 122