مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام محکمے ( ڈی او ٹی ) کے سکریٹری نے   خصوصی مہم 3.0  کے تحت  دفتر کی جگہوں کے لیے صفائی ستھرائی سے متعلق تیاریاں کیں

Posted On: 10 OCT 2023 8:44PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کے محکمے ( ڈی او ٹی ) اور  پورے ملک میں ، اس کی تنظیموں / فیلڈ دفاتر میں  صفائی ستھرائی سے متعلق خصوصی مہم 3.0    زور و شور سے جاری ہے ۔ سووچھتا مہم کا انعقاد پورے ملک میں 350 سے زیادہ مقامات پر کیا جا رہا ہے۔  ڈی او ٹی سکریٹری نے 03 اکتوبر ، 2023 ء کو دفتری جگہوں کی صفائی ستھرائی ، بے ترتیب  ہریالی کو دور کرنے پر زور دینے کے لیے سنچار بھون کے حصوں کا گہرائی کے ساتھ  معائنہ کیا۔

مہم کے نفاذ کے مرحلے کے پہلے ہفتے کے دوران التوا کے حوالے سے 79 فی صد عوامی شکایات، 88  فی صد  عوامی شکایات  سے متعلق اپیلوں اور 66 فی صد  ریاستی حکومت کے حوالہ جات  کا ازالہ کیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ ، دستاویزی شکل میں   48793   فائلوں میں سے 13000 سے زیادہ   فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور    ان کے نپٹارے کے لیے 4866   دستاویزی شکل میں فائلوں کی شناخت کی گئی ہے۔  جگہ بندوبست کے حصول اور دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا  رہی ہے۔  کچرے کو ٹھکانے لگاکر   مالیہ بھی حاصل کیا گیا ہے ۔ اس مہم کے تحت پہلے ہفتے کے دوران 5 لاکھ   روپئے کی آمدنی  بھی حاصل ہوئی ہے ۔

ٹیلی مواصلات کے محکمے ( ڈی او ٹی ) کی سرکاری  سیکٹر کے تحت آنے والی کمپنیاں یعنی بی ایس این ایل ، آئی ٹی آئی اور ٹی سی آئی ایل اپنے   اپنے متعلقہ اداروں میں صفائی ستھرائی سے متعلق مہم  یعنی شجر کاری ، ٹیلی فون ایکسچینج، سرکل آفس وغیرہ میں سرگرم عمل ہیں ۔ ہماچل پردیش میں بی ایس این ایل  کی سائٹ پر صفائی مہم سے پہلے اور بعد کی تصویریں، ذیل میں اِس کی ایک مثال ہیں ۔

 

 

Before

 

After

مزید یہ کہ اس بار بھی محکمہ کی طرف سے کچھ ’’ بہترین طریقوں ‘‘  کو اپنایا گیا ہے۔

  1. نئی دلّی کے سنچار بھون کے گراؤنڈ فلور پر مختلف معذور ملازمین کے لیے بیت الخلاء

  1.  حقیقی وقت کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرنے کے لیے  پی جی  کیسز کے لیے ڈی او ٹی  ڈیش بورڈ

 

  1. نہ صرف دفتر کے احاطے بلکہ اطراف  کی بھی صفائی کی گئی ۔

  1. عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی میں مقامی کمیونٹی کے ساتھ اشتراک ( این آئی سی ایف ، گھٹورنی ،  ملازمین اور مقامی لوگوں  کی تصاویر)

  1. ملازمین اور وہاں آنے والوں  کے لیے تغذیہ  بخش ناشتہ - سنچار بھون کینٹین میں جوار پر مبنی کٹلٹس کو فروغ دینا۔

 

************

ش ح۔ ش م     ۔ ع ا

 (U.No. 10645 )


(Release ID: 1966524) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi