وزارت دفاع

وزیر دفاع نے روم میں اطالوی دفاعی صنعت کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات کی


بھارت مشترکہ ترقی اور مشترکہ پروڈکشن کے لیے دلچسپ مواقع پیش کرتا ہے۔ بھارتی اور اطالوی دفاعی صنعتوں کی تکمیلی صلاحیتوں کو باہمی مفاد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے: راج ناتھ سنگھ

Posted On: 10 OCT 2023 6:08PM by PIB Delhi

  اٹلی کے اپنے دورے کے دوسرے دن وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 10 اکتوبر 2023 کو روم میں اطالوی دفاعی کمپنیوں کے سی ای اوز اور دیگر سرکردہ صنعتی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے اطالوی وزیر دفاع جناب گیڈو کروسیٹو کے ساتھ اپنی گرم جوش  ملاقات اور گزشتہ روز طے پانے والے دفاعی معاہدے کو یاد کیا اور دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے بھارت میں کاروبار کرنے میں آسانی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے ، دفاع میں ایف ڈی آئی کے اصولوں میں نرمی لائی ہے ، دو دفاعی صنعتی کوریڈور بنائے ہیں اور بھارت میں دفاعی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے لیے دلچسپ مواقع پیش کرتا ہے اور بھارتی اور اطالوی دفاعی صنعتوں کی تکمیلی صلاحیتوں کو باہمی مفاد کے لیے بہتر طور پر استعمال کیاجاسکتا ہے۔ وزیر دفاع نے اطالوی صنعت کے رہنماؤں سے بھارتی دفاعی مینوفیکچررز کے ساتھ سپلائی چین روابط کو مضبوط بنانے اور سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کی بھی درخواست کی۔

اجلاس میں 24 اطالوی دفاعی کمپنیوں کے سی ای اوز، صدور اور نائب صدور اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ لیوناردو، فنکینٹیری، الیکٹرونکا، بیریٹا، اے آئی اے ڈی، پاسکولی اور بہت سی دیگر معروف اطالوی کمپنیوں کے صنعتی رہنما موجود تھے۔ ان تعداد میں اطالوی دفاعی صنعت کی موجودگی ایک طرح کا ریکارڈ تھا۔

وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سی ای او ز کے ذریعہ پیش کردہ تجاویز کا خیرمقدم کیا اور انھیں حکومت ہند کی طرف سے ہر طرح کی ضروری حمایت اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اطالوی نائب وزیر دفاع مسٹر ماتیو پیریگو ڈی کریمنگو نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اس کے علاوہ ایسوسی ایشن آف ڈیفنس انڈسٹریز اور اطالوی وزارت دفاع کے سیکرٹری جنرل نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں وزیر دفاع نے مسٹر ماتیو پیریگو ڈی کریمناگو اور اٹلی میں بھارتی سفیر محترمہ نینا ملہوترا کے ساتھ پیروگیا صوبے کے مونٹون کا دورہ کیا جہاں انھوں نے حال ہی میں نائیک یشونت گھڈگے اور دوسری جنگ عظیم میں اطالوی مہم میں حصہ لینے والے دیگر بھارتی فوجیوں کے لیے تعمیر کی گئی یادگار پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

 بھارتی فوج کے 50,000 سے زیادہ فوجیوں نے اطالوی مہم میں حصہ لیا تھا ، جن میں سے 5،700 سے زیادہ نے اپنی جانیں گنوائیں اور اٹلی بھر کے مختلف قبرستانوں میں ان کی یادگاریں موجود ہیں۔ مونٹون کے میئر، مقامی برادری، اسکول کے بچوں اور مونٹون میں بھارتی برادری کے ممبروں نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر دفاع نے بھارتی فوجیوں کی یادوں کو زندہ رکھنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ رکشا منتری کے یشونت گھڈگے میموریل کے دورے نے اٹلی کے ساتھ بھارت کے منفرد تاریخی تعلق کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10624



(Release ID: 1966431) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi