ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اشونی ویشنو کی طرف سے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے کے ریلوے کھلاڑیوں کو مبارکباد


اس ایشیائی کھیلوں میں 107 ہندوستانی تمغوں  میں  22 تمغے  ریلوے کے کھلاڑیوں کےشامل

Posted On: 10 OCT 2023 5:43PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے کی  سینئر اسپورٹس آفیسر، ایسٹرن ریلوے اور ڈپٹی چیف دی  مشن محترمہ ڈولا بنرجی   اور اسسٹنٹ اسپورٹس آفیسر ایسٹ کوسٹ ریلوے اور گولڈ میڈلسٹ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ افسر  جناب امت روہیداس سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نئی دلی کے ریل بھون میں ہوئی۔

وزیر موصوف نے چین کے ہانگ زو میں منعقدہ 19ویں ایشیائی کھیل 2022 میں ہندوستانی دستے کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ انڈین ریلویز کے کل 98 اراکین نے جن میں 90 کھلاڑی، 07 کوچز اور محترمہ ڈولا بنرجی بطور ڈپٹی شیف ڈی مشن شامل ہیں، مذکورہ ایشیائی کھیلوں  میں حصہ لیا۔ ان میں سے 39 کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 43 انفرادی اور ٹیم گیم کے تمغے جیتے ہیں۔ اس ایشیائی کھیلوں میں 107 تمغوں کی ہندوستانی تعداد میں انڈین ریلوے کے کھلاڑیوں کے 22 تمغے شامل  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RITP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025EGG.jpg

2018 میں 18ویں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی تمغوں کی تعداد 69 رہی، جس میں انڈین ریلوے کے کھلاڑیوں کے 9 تمغے شامل تھے۔ اس مرتبہ 19ویں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 107 ہے۔ اس میں  انڈین ریلوے کے 22 تمغے شامل ہیں۔ اس لحاظ سے ہندوستانی تمغوں کی تعداد میں انڈین ریلوے کے کھلاڑیوں کا تعاون 58 فیصد بڑھا ہے۔

***

ش ح ۔  ع س   ۔ ک ا

U.NO.10622


(Release ID: 1966386) Visitor Counter : 96


Read this release in: Marathi , English , Hindi